انتیسواں اجلاسِ عام آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی تیاریاں زوروں پر : دارالعلوم سبیل الرشاد بنگلور میں مشاورتی نشست

29 واں اجلاس عام آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی مجلس استقبالیہ اور تمام ذیلی کمیٹیوں کا مشترکہ مشاورتی اجلاس یکم نومبر 2024ء بروز جمعہ بعد نماز مغرب دارالعلوم سبیل الرشاد بنگلور میں منعقد ہوا- جس میں بورڈ کے دو مرکزی ذمہ داران حضرت مولانا شاہ محمد فضل الرحیم مجددی صاحب (جنرل سیکرٹری بورڈ) اور حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب (سکریٹری بورڈ) کی بطور خاص شرکت ہوئی- جس میں بنگلور میں منعقد ہونے والے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سالانہ اجلاس عام کے سلسلے تفصیلی مشورہ کیا گیا، انتظامات کا جائزہ لیا گیا، تمام ذیلی کمیٹیوں کے کنوینر حضرات نے ذمہ داران کی خدمت میں اپنی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی اور بورڈ کے اجلاس کو کامیاب بنانے کی حکمت عملی طے کی گئی، ذمہ داران بورڈ نے اپنی قیمتی تاثرات اور رہنما خطاب سے بھی نوازا۔