آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا وضاحتی بیان

نئی دہلی (فکروخبر/پریس ریلیز )آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کو افسوس ہے کہ بعض ٹی وی چینلوں کی طرف سے یہ بے بنیاد خبر پھیلائی جارہی ہے کہ بورڈ کے ایک معزز سکریٹری مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب نے بہار کے وزیر اعلی شری نتیش کمار کو دھمکی دی ہے۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ ہم یہ واضح کردینا ضروری سمجھتے ہیں کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ انتخابی سیاست سے دور رہتا ہے۔ وہ نہ کسی سیاسی پارٹی کی تائید کرتا ہے اور نہ کسی کی مخالفت۔ اس نے ہمیشہ خود کو انتخابی سیاست سے دور ہی رکھا ہے۔ البتہ بورڈ یہ ضرور چاہتا ہے ملک کے اقتدار پر وہ پارٹی یا پارٹیاں ہی فائز ہوں جو ملک کے آئین کی پاسدار ہوں اور جو سیکولرازم و حقیقی جمہوریت پر یقین رکھتی ہوں۔ جو اپنے انتخابی فائدہ کے لئے نفرت و بغض و عناد کی بنیاد پر سماج کو بانٹنے اور تقسیم کرنے پر یقین نہ رکھتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے دنوں بورڈ کے ایک ذمہ دار نے دہلی کے ایک اجلاس میں اپنی تقریر میں شری نتیش کمار جی کے بارے میں جو کہا اس کو بعض میڈیا چینلز نے توڑ مروڑ کر اور غلط انداز میں پیش کیا۔ نتیش جی کا ماضی میں اقلیتوں کے تئیں جو مشفقانہ رویہ رہا ہے اس کے تحت بورڈ کو پوری امید ہے کہ وہ اور ان کی پارٹی وقف بل پر مسلمانوں کی جائز شکایات کا ضرور خیال رکھیں گی کیونکہ یہ بل واضح طور پر مسلمانوں کو نقصان پہنچانے اور وقف املاک کو ہڑپنے کے لئے لایا گیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ نتیش کمار جی اور شری چندرا بابو نائیڈو اس بل کی مخالفت کرکے اپنی اقلیتی دوستی، سیکولرازم اور دستور کی پاسداری کا بھرپور لحاظ رکھیں گے۔

«
»

بلڈزور ناانصافی : بلڈوزر کارروائی پر سپریم کورٹ نے سنایا تاریخی فیصلہ,حکومتوں اور افسران کوبھی کیا متنبہ

دبئی میں سیاحت کا نیا ریکارڈ، 9 ماہ میں 13.29 ملین سیاحوں کی آمد