آل کرناٹک نعتیہ مقابلہ: بھٹکل کے عبدالہادی کی پہلی اور عارب حسن کی تیسری پوزیشن ، دوسرا مقام بلال احمد بساواکلیان کے نام

بھٹکل(فکروخبرنیوز) سولیاڈرٹی یوتھ مومینٹ کرناٹک بنگلورو سٹی کی جانب سے آل کرناٹک نعتیہ مسابقہ میں بھٹکل سے تعلق رکھنے والے دو مساہمین نے اول اور سوم انعام حاصل کیا گیا جبکہ دوسرا مقام بساواکلیان سے تعلق رکھنے والے اپنے نام کرلیا ہے۔ یہ پروگرام بنگلورو کے ٹاؤن ہال میں آج شام منعقد کیا گیا جس میں نعتیہ مسابقہ کے ساتھ ساتھ  قرآت ، شاعری ، اسکیٹ کا بھی پروگرام پیش کیا گیا۔

منتظمین کے مطابق اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو غلط چیزوں سے روکنے اور ان کے اندرایمانی جذبہ پیدا کرنے کی غرض سے بنگلورو کے ٹاؤن ہال میں ایک پروگرام آج شام منعقد کیا گیا جس میں قرآت ، شاعری ، اسکیٹ اور نعتیہ مسابقہ منعقد کیا گیا۔

منتظمین کی طرف سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق نعتیہ مسابقہ کے لیے ریاست بھر سے 150 مساہمین نے آن لائن شرکت کی جن میں سے 15 مساہمین کو منتخب کیا گیا۔ اس کے بعد ان مساہمین کے بابین منعقدہ کولیفائی راؤنڈ کے بعد پانچ مساہمین کو پروگرام میں مسابقہ کے لیے منتخب کیا گیا۔

نتائج کچھ اس طرح رہے۔

اول : عبدالہادی ، بھٹکل (25,000)

دوم : بلال احمد بساواکلیان (15,000)

سوم : عارب حسن مرڈیشور ، بھٹکل (10,000)

افتخار شیخ ہبلی اور تبریز پاشا عمری کو خصوصی انعامات پانچ پانچ ہزارسے نوازا گیا۔

شملہ میں سنجولی مسجد کے باہر نماز کیلئے آئے مسلمانوں کو روکنے پر چھ افراد کے خلاف ایف آئی آر

کاسرگوڈ: بل نہ بھرنے پر بجلی کٹنے سے برہم شخص نے سات ٹرانسفارمروں کے فیوز نکال دیے، متعدد علاقوں میں بجلی بند