علی پبلک اسکول بھٹکل کے سات طلبہ ریاستی سطح کے کراٹے مقابلہ کے لیے منتخب

کمٹہ : کے پیس ایس اسکول کمٹہ میں ضلعی سطح کے کراٹے مقابلوں میں علی پبلک اسکول سے تعلق رکھنے والے سات طلبہ ریاستی سطح کے لیے منتخب ہوگیے ہیں۔

سال 2020 میں کراٹے المپک میں شامل ہونے کے بعد گذشتہ تین سالوں سے حکومتی سطح پر کراٹے کے مقابلے منعقد کیے جارہے ہیں۔ بینا وائیدیا میں تعلقہ کے سطح کے مقابلوں میں اپنی شاندار کارکردگی کے بعد علی پبلک اسکول کے یہ طلبہ ضلعی سطح کے مقابلوں کے لیے منعقد ہوئے تھے اور آج اس میں اپنی کامیابی درج کرتے ہوئے ریاستی سطح کے مقابلوں کے لیے منتخب ہوگیے ہیں۔  

علی پبلک اسکول بھٹکل کے ذمہ داران اور اساتذہ نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

ریاستی سطح کے مقابلوں کے لیے منتخب شدہ طلبہ

1) Ahmed Ruknuddin S/o Hidayatullah Ruknuddin (grade 6th)

2) Abdul Ahad S/o Afazl Ahmed (grade 9th)

3) Mohammed Salah S/o Abdul Nazeer Hamza (grade 10)

4) Mohammed Husain S/o Mohammed Rafeeque Pathan (grade  8)

5) Mustafiz Kola s/o Mudassir Kola (7th Grade)

6) Abdurrehman Kappa s/o Mohammed Azam Kappa (8th grade)

7) Rayyan HK s/o Irshad Haroon Khan (10th grade)