بھٹکل (فکر و خبر نیوز) علی پبلک پری یونیورسٹی کالج، بھٹکل کے زیرِ اہتمام اسکولوں کے مابین “INSPIRA 2K25” نہایت شاندار انداز کے ساتھ 2 دسمبر 2025 کو کالج کے احاطے میں منعقد ہوا، جس میں ساحلی خطے کے مختلف اداروں سے 11 اسکولوں کے مجموعی طور پر 216 طلباء نے حصہ لیا۔
تقریب کا آغاز صبح 10 بجے باضابطہ افتتاحی جلسے سے ہوا۔
پرنسپل جناب سہیل احمد نے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی ذہنی و شخصی نشوونما کے لیے ہم نصابی و ہم عملی سرگرمیاں لازمی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے انسپائرا کے انعقاد کو طلبہ کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا سنہرا موقع قرار دیتے ہوئے تمام شریک اداروں کے نمائندوں کا خیر مقدم کیا۔
فیسٹ میں مختلف نوعیت کے علمی، جسمانی اور تخلیقی مقابلے منعقد کئے گئے، جن میں:بحث و مباحثہ (Debate Duel)،مین آف اسٹیل،قرأت و اذان مقابلہ،اسلامی و جنرل کوئز،شارپ سائٹ،ٹیبل ٹینس مقابلہ (Spin Smash Championship) ، Hue Vs You پاور پل (ٹگ آف وار) بھی شامل ہیں۔
تمام مقابلے انتہائی منظم ماحول میں شام 5 بجے تک جاری رہے، جن میں شریک طلبہ نے بھرپور جوش، ٹیم ورک اور اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا۔
نتائج
Debate Duel
اول: رواحہ و اسعد – علی پبلک اسکول
دوم: سیمان و عبدالقوی – نیو شمس اسکول
Man of Steel
اول: انس – علی پبلک اسکول
دوم: اقدس – انجمن بوائز ہائی اسکول
Qirat Competition
اول: سید حیّان – نیو شمس اسکول
دوم: عبد الرحمن – نالج انٹرنیشنل عربک اسکول
Azaan Competition
اول: سید سارم – نیو شمس اسکول
دوم: محمد ربیع – توحید پبلک اسکول
Islamic & General Quiz
اول: سلیط و عبدالقادر – انجمن بوائز ہائی اسکول
دوم: ہود دامودی و عبداللہ – نالج انٹرنیشنل عربک اسکول
SharpSight
اول: محمد منیس و نازش منّا – نیو شمس اسکول
دوم: سیّان و رائف – انجمن بوائز ہائی اسکول
Spin Smash (Table Tennis)
اول: ابراہیم، نوفل و عثمان – انجمن بوائز ہائی اسکول
دوم: ولید، رافد و ابوبکر – علی پبلک اسکول
Hue Vs You
اول: ثمامہ و رضوان – نیو شمس اسکول
دوم: ارحم و محمد سہیل – انجمن بوائز ہائی اسکول
Power Pull (Tug of War)
اول: علی پبلک اسکول
دوم: توحید انگلش میڈیم اسکول، گنگولی
مجموعی چیمپئن
نمایاں پوائنٹس کے ساتھ نیو شمس اسکول، بھٹکل کو Overall Champion قرار دیا گیا۔

اختتامی اجلاس میں انعامات اور اسناد کی تقسیم عمل میں آئی، جس میں مولانا الیاس جاکٹی ندوی (بانی و جنرل سکریٹری، علی پبلک انسٹی ٹیوٹس) نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے طلبہ کی غیر معمولی شرکت اور اساتذہ کی سرپرستی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے پروگرام تعلیمی میدان میں صحت مند مسابقت اور صلاحیتوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے آئندہ بھی ایسے پروگراموں کے سلسلے کو جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
تمام شریک طلباء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔




