بھٹکل : الحمدللہ امسال علی پبلک بوئز ہائی اسکول اور گرلس ہائی اسکول بھٹکل دونوں اسکولوں کا دسویں SLLCکا امسال سو فیصد نتیجہ رہا جس میں فاطمہ مصباح بنت نوید مصباح مرحوم نے 96 فیصد کے ساتھ اور ارویٰ بنت خلیل الرحمن اکرمی نے 95.84فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر سب سے نمایاں کامیابی حاصل کی، جملہ ایک سو تینتالیس(143)طلبہ وطالبات نے دسویںکے امتحانات میں امسال شرکت کی تھی، جس میں تیس (30)طلبہ وطالبات ڈسٹنکشن (Distinctions)رہے اورایک سو ایک(101)طلبہ وطالبات فرسٹ کلاس پاس ہوئے،علی پبلک اسکول کا دسویں کا یہ ساتواںبیچ تھا ، یاد رہے کہ الحمدللہ علی پبلک گرلس ہائی اسکول کا گزشتہ چار سالوں سے مسلسل دسویں کا سوفیصد نتیجہ آرہا ہے، امسال مزید خوشی کی بات یہ ہے کہ الحمدللہ تیرہ(13)طلبہ وطالبات نے مختلف مضامین میتھس، سوشل سائنس اور اردو وغیرہ میں سو فیصد نمبرات حاصل کیے ہیں۔
گزشتہ دو سال سے الحمدللہ علی پبلک پی یو (P.U)کالج کا بھی آغاز ہوا ہے، امسال الحمدللہ پی یوسی 2گرلس کا سائنس وکامرس کا بھی سو فیصد نتیجہ رہا، جس میں عائشہ ثانیہ بنت عبدالعزیز اکرمی 98.16کے ساتھ کامرس میں اور جودہ بنت قادر میراں رکن الدین 96.16اور سارہ منہال بنت محمد شمیم اکرمی 96.16 کے ساتھ سائنس میں پورے تعلقہ میں نمایاں کامیاب رہیں، گزشتہ سال سے کالج کی طالبات کے لیے الحمدللہ الگ خوبصورت کیمپس شروع ہوا ہے اور کالج کے طلبہ کے لیے بھی علیحدہ کیمپس انشاء اللہ جلد شروع ہونے والا ہے، امسال سے ہائی اسکول کی طالبات کے لیے بھی علیحدہ کیمپس شروع ہونے والا ہے۔
کالج میں طلبہ وطالبات کے لیے علیحدہ علیحدہ کلاسس اور حفظ قرآن مجید وعربی کلاسس کا بھی انتظام ہے۔ سردست سائنس اور کامرس پی یو فرسٹ اینڈ سکینڈ کے کلاسس ہیں جس میں الحمدللہ الگ الگ سیکشن میں کم سے کم طلبہ وطالبات رکھ کر ان پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جس کے لیے ماہر لکچررس مرد وخواتین کا کالج کے لیے انتخاب عمل میں آیا ہے۔
امسال علی پبلک پی یو 2کے طلبہ نے نیشنل لیول کے بمبئی میں منعقدہ آئی آئی ٹی کے روبوٹک اور ڈرون کے مقابلے میں اول نمبر آکر نیشنل ایوارڈ بھی حاصل کیا ہے، جس میں پورے ملک کے ٹاپ لیول کے 100کالجس اور 600طلبہ نے حصہ لیا تھا،اس مقابلے میں شرکت کے لیے بشمول علی پبلک پی یو کالج پورے کرناٹک سے صرف 4کالجس کا انتخاب عمل میں آیا تھا۔
اسکول کی اس نمایاں کامیابی پر اسکول وکالج کے بانی مولانا محمد الیاس صاحب ندوی، صدر مولانا مقبول احمد صاحب ندوی اور دیگر ٹرسٹیان وہیڈ ماسٹرمولانا احمد بائیدہ ندوی وہیڈمسز روشن آرا محسن مالکی، ہائی اسکول کورڈینیٹر رفعت کوبٹے اور معلمین ومعلمات نے اس پر اللہ تعالیٰ ہی کا شکر ادا کرتے ہوئے کامیاب طلبہ و طالبات کو خصوصی مبارکباد دی ہے اور ان کے لیے روشن مستقبل کی تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
خواہشمند طلبہ وطالبات سے گزارش ہے کہ بشمول کالج ونرسری،یل کے جی میں داخلے کے لیے دفتر علی پبلک اسکول سے فوراً رابطہ کریں، محدود داخلے ہیں۔P.U.Cبوئز وگرلس دونوں میں داخلے جاری ہیں۔




