بھٹکل : الہلال ایسوسی ایشن کی جانب سے طلبہ کے لیے یک روزہ تعلیمی وتربیتی ورکشاپ ، طلبہ اپنی قیمت پہچانیں اور موبائیل کے بجائے کتابوں سے دوستی کریں

الھلال ایسوسی ایشن مخدوم کالونی بھٹکل کی تعلیمی کمیٹی کی جانب سے آج چوتھی جماعت سے آٹھویں جماعت تک کے مدرسہ اور اسکول کے طلبہ کے لیے یک روزہ تعلیمی وتربیتی ورکشاپ الہلال کلب میں منعقد ہوا۔

ورکشاپ میں استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا معظم شاہ بندری ندوی نے طلبہ کو سلام کو عام کرنے اور موبائیل کے استعمال کو کم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ترقی کی بنیاد تعلیم ہے اوراس کے لیے تعلیمی میدان میں آگے بڑھنا اور کتابوں سے دوستی ضروری ہے۔

اس کے بعد علی پبلک پی یو کالج کے پرنسپال پروفیسر سہیل احمد نے اسٹڈی اسکل پر اپنا محاضرہ پیش کیا جس میں انہوں نے طلبہ کو بتایا کہ سب سے پہلے طالب علم کو اپنا مقام اور مرتبہ سے واقف ہونا چاہیے۔ جس دن طالب علم کو یہ بات معلوم ہوجائے گی کہ وہ کتنا قیمتی ہے اس وقت وہ خود آگے بڑھتا چلاجائے گا اور ایک وقت وہ آتا ہے کہ کامیابی اس کے قدم چوم لیتی ہے پھر وہ دوسروں کے لیے مثال بن جاتا ہے۔ انہوں نے تعلیم کے ساتھ ساتھ حفظِ قرآن پر بھی طلبہ کی توجہ مبذول کرائی۔

الھلال کے صدر مولانا شبیر گنگاولی ندوی  نےنماز ، والدین کی فرماں برداری پر روشنی ڈالی۔

بعد عصر طلبہ ادارہ ادب اطفال  نوائط کالونی لائبریری پہنچے جہاں مدیر ماہنامہ پھول  مولانا عبداللہ غازی ندوی نے اپنے ادارے کا مختصر تعارف کرتے ہوئے مبچوں کے لئے الھلال ایسوسی ایشن میں کتابوں کی لائبریری کا انتظام کرنے کا مشورہ دیا۔

ورکشاپ میں کوئزمقابلہ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے اور طلبہ نے کھیل کود اور تفریح بھی کی۔ ظہر کی نماز ادا کرنے کے بعد بچوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

پروگرام کو  کامیاب بنانے میں  الھلال کے صدر وسکریٹری ودیگر ذمہ داران وخصوصا نائب صدر الھلال مولانا ھارون صاحب ندوی،  انجینیر کالج کے لکچرار جناب زھیر کھروی،مولوی عمران شیخ ، پروفیسر جناب ظھیر کوڑمکی،جناب عبد الستار صاحب ،جناب معزز کولاصاحب ، جناب طاہر مستان صاحب،جناب خلیل الرحمٰن نگر صاحب ،جناب رفیق صاحب نے اہم کردار ادا کیا۔  

«
»

رتن ٹاٹا ایک تعارف

 گیٹ وے آف انڈیا بم دھماکہ  پھانسی کی سز ا کے خلاف داخل اپیل پر سپریم کورٹ میں 16/ اکتوبر کو سماعت متوقع