الشمع اسپورٹس اینڈ ویلفیئر اسوسی ایشن تینگن گنڈی کی طرف سے سرکاری اردو اسکول کے لیے واٹر کولر عطیہ

بھٹکل(فکروخبرنیوز) سرکاری اردو اسکول تینگن گنڈی کے لیے الشمع اسپورٹس اینڈ ویلفیئر اسوسی ایشن کی طرف اسکول کے سابق طالبِ علم مرحوم شاہ فیصل ابن حفظ الرحمن ڈانگی کے ایصالِ ثواب کے لیے واٹر کولر عطیہ کیا گیا۔ جس کا افتتاح اسپورٹس کے صدر جناب اقبال بنگالی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ جمعہ کی دوپہر منعقدہ اس مختصر سی تقریب میں اسکول کے اساتذہ اور طلبہ نے اسپورٹس سینٹر کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی اسکول کی ضرورتوں کو پورا کرنےکی طرف توجہ مبذول کرائی۔

اس موقع پرجناب اقبال بنگالی نے کہا کئی اردوسرکاری اسکول بچوں کی کم تعداد کی کمی وجہ سے بند ہوچکے ہیں لیکن الحمدللہ تینگن گنڈی کے اس اسکول کے اساتذہ کی محنت اور کاوشوں کی وجہ سے آج بھی یہ اسکول اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اساتذہ کو طلبہ پر محنت کرنے اور ان کا مستقبل نکھارنے کے لیے مزید کوششیں کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ کے مستقبل کو تابناک اور روشن بنانے کا کام اساتذہ کے ہاتھوں ہوتا ہے۔ جتنے ہمارے طلبہ یہاں سے فارغ ہوکر اعلیٰ تعلیم حاصل کرچکے ہیں اور دنیا کے مختلف ممالک میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں وہ اسی اسکول کا دین اور اساتذہ کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اسپورٹس کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اسپورٹس کے جنرل سکریٹری مولانا شاہد ڈانگی ندوی نے کہا کہ عصری تعلیم کے ساتھ دین کی بنیادی تعلیم بھی ایک مسلمان کی ضرورت ہے۔ کم ازکم فرائض کی ادائیگی کے لیے جن مسائل کا جاننا ضروری ہے ان سے واقفیت ضروری ہے جس کے لیے انہوں نے طلبہ کو شبینہ مکتب کی پابندی کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اسکول میں ہمارے بچے زیر تعلیم ہیں لہذا ہمیں اس کی ترقی کی فکر ہونی چاہیے اور اس کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے اپنا تعاون بھی پیش کرنا چاہیے۔ انہوں نے واٹر کولر عطیہ کرنے کے لیے تعاون کرنے والوں کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔

عبدالفتاح باپو صاحب نے بھی اسکول کے ان طلبہ کو یاد کیا جنہوں نے یہاں اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کرکے تعلیمی میدان میں اپنے جوہر دکھائے اور مختلف میدانوں میں وہ اپنی خدمات انجام دے رہیں ، انہوں نے سابق طلبہ سے درخواست کی کہ وہ اسکول کے  تعاون کے لیے آگے آئیں۔

واضح رہے کہ پروگرام کا آغاز مفیذابن مدثر مختصر کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، شیرین بنت اشفاق ملا نے نعت پیش کی ، أس کے بعد مہمانوں کی گلپوشی ہوئی، مہمانوں کے استقبال میں اسکول کے طلباء نے استقبالیہ گیت پیش کیا اورمولانا عبدالعلیم أبو ندوی نے استقبالیہ کلمات پیش کئے، اسکول کے سینئر استاد ماسٹر مشتاق نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ، صدر معلمہ کے شکریہ کلمات پر یہ مختصر سا پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔

اس موقع پر نائب صدر جناب رحمت اللہ عثمانی ، الشمع گلف کے ذمہ داران میں اشتیاق عثمانی ، عبدالسلام عثمانی ، امداد اللہ بنگالی ، اسکول کمیٹی کے صدر حسن اکبر ، ضمیر ملا ، نائب سکریٹری انعام الحسن ابو اور دیگر موجود تھے۔

بنگلور میں وقف ترمیمی قانون کے خلاف خواتین کا تاریخی اجتماع !،قانون واپس ہونے تک تحریک جاری رکھنے کا عزم

اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا نئی دہلی کے زیر اہتمام ’’عصری درسگاہوں میں اسلامی علوم پر مطالعہ و تحقیق – منہج و مقصد‘‘ کے موضوع پردورزہ قومی سمینار