العجائب پرفیوم کی جانب سے لکی ڈرا: سیفان ابن نطہر کو عمرہ پیکیج

بھٹکل (فکروخبرنیوز) بھٹکل کی مشہور العجائب پرفیوم کی جانب سے لکی ڈرا کے لیے ایک خصوصی پروگرام معہد حسن البناء الشہید مدینہ کالونی کے ہال میں منعقد کیا گیا۔ العجائب پرفیوم کے مالک ظفرعجائب کے مطابق تقریباً پانچ ماہ تک 499 روپیے کی خریداری پرایک لکی ڈرا ٹوکن خریدار کو دیا گیا اور اس کے لیے اہم انعام کے طور پر عمرہ پیکیج کا اعلان کیا گیا تھا ۔ آج تقسیمِ انعامات کے اس پروگرام میں عمرہ پیکیج حاصل کرنے والے خوش نصیب نوجوان سیفان ابن نطہر رہے۔ اس کے علاوہ ایک ہزار کے تین اور پانچ سو کے تین واؤچر بھی تقیسم کیے گیے۔ موسٹ لویل کسٹمر کا انعام عثمان غنی آدم کے نام رہا جبکہ فریگرینس امباسیڈر کے طور پر حافظ عبدالعزیز ماجدی کا نام سامنے آیا جنہیں خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ پروگرام کے آخر میں اس کا بھی اعلان کیا گیا ہے کہ ہر ماہ باقی ماندہ ٹوکن میں تین ٹوکن نکالے جائیں گے جنہیں خصوصی انعامات سے نوازا جائے گا۔

اس موقع پر مولانا سمعان خلیفہ ندوی نے اسلامی تجارت کے اصول بیان کرتے ہوئے موجودہ دور میں معاشی بحران کی وجوہات پر بھی روشنی ڈالی، مولانا نعمت اللہ صاحب ندوی نے بھی اپنے مفید خیالات کا اظہار کیا۔ مولوی اصغر صدیقی ندوی کی تلاوت کلامِ پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا اور نعت عبدالہادی نے پیش کی۔ فیضان سکری نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔

بھٹکل میں موسلادھار بارش، ساحلی کرناٹک میں 14 جون تک شدید بارش کی پیش گوئی ، کئی اضلاع ریڈ الرٹ پر

بھٹکل : شمس الدین سرکل اور رنگین کٹے میں پانی نکاسی کے لیے اقدامات