طلبہ میں خود اعتمادی   کے لیے AIITA کی جانب سے ریاستی سطح پر آن لائن سمینار

بنگلور (پریس ریلیز)  : امتحانی دباؤ کی وجہ سے طلبہ میں خوف اور بے چینی بڑھ رہی ہے۔ اسی تناظر میں آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن (AIITA) کرناٹک کی جانب سے 26 جنوری کو رات 9 بجے سے 10 بجے تک ریاستی سطح پر ایک آن لائن رہنمائی اور معلوماتی سمینارکا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس بات کی اطلاع AIITA کے ریاستی صدر ایم آر مانوی نے اپنے پریس ریلیز میں دی۔

اس پروگرام میں بنگلور کی مشہور ماہر نفسیات اور consultant psychiatrist and founder Ummeed De-addiction and Rehabilitation Center Bangalore ڈاکٹر آصفہ خلیل  طلبہ کے ساتھ گفتگو کریں گی اور انہیں مناسب رہنمائی فراہم کریں گی۔

اس پروگرام میں ریاست کے ایس ایس ایل سی اور پی یو سی کے طلبہ حصہ لے سکتے ہیں اور امتحانی دباؤ کو کم کرنے کے لیے مفید مشورے حاصل کر سکتے ہیں۔

براہ راست نشریات:

یہ آن لائن پروگرام AIITA Karnataka کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

پس منظر:

حال ہی میں ریاست کے مختلف علاقوں میں امتحانی دباؤ کی وجہ سے طلبہ میں ذہنی تناؤ کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں، جن میں پُتور کی ایک طالبہ کے خودکشی کی کوشش کا واقعہ بھی شامل ہے۔ ان حالات کے پیش نظر طلبہ میں خوداعتمادی اور ذہنی استحکام پیدا کرنے کے لیے یہ پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے، ایسا AIITA کے ریاستی صدر ایم آر مانوی نے کہا۔

سربراہانِ تعلیمی ادارہ سے درخواست:

ریاست کے تمام ہائی اسکول اور پری یونیورسٹی کالج کے پرنسپل صاحبان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس پروگرام کی اہمیت سے ایس ایس ایل سی اور پی یو سی کے طلبہ اور ان کے والدین کو آگاہ کریں اور انہیں AIITA کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشریات دیکھنے کی ترغیب دیں۔

عبدالقدیر بیگ

میڈیا سیکریٹری

AIITA کرناٹک