ادارہ ادبِ اطفال بھٹکل کی طرف سے مطالعہ میں سبقت کرنے والے بچوں کے درمیان انعامات تقسیم

بھٹکل (فکرو خبر/موصولہ رپورٹ) آج کے دور میں جب کہا جاتا ہے کہ بچوں کا کتابوں سے رشتہ کمزور ہو رہا ہے، ایسے میں ادارہ ادبِ اطفال بھٹکل نے ایک مثال قائم کی ہے۔ ادارہ کی جانب سے سال( *45-1446ھ 2024–2025 ء*) کے دوران جاری مطالعہ بیداری مہم کا جلسہ دفتر ادارہ ادبِ اطفال بھٹکل میں منعقد ہوا، جس میں زیادہ مطالعہ کرنے والے بچوں کو انعامات سے نوازا گیا۔یہ مہم حسب سابق ادارہ ادبِ اطفال کے شعبۂ کتب خانہ کے تحت مولانا عبدالباری لائبریری اور بچوں کی فطرت لائبریری میں چلائی گئی۔ اس دوران میں بچوں کو کتابیں پڑھنے کی ترغیب دی گئی اور سال بھر دس انعامی نشستیں بھی منعقد کی گئیں۔ سال کے اختتام پر سب سے زیادہ صفحات پڑھنے والے بچوں کو *فخرِ اطفال ایوارڈ* دیا گیا، جبکہ دیگر ممتاز بچوں کو ٹرافی سرٹیفکیٹ ڈھیرسارے خصوصی انعامات پیش کیے گئے۔جلسے کا آغاز حافظ احمد ابن محمد صادق خلیفہ کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد ابوبکر ہلارے نے نعتِ رسول ﷺ پیش کی۔ کاروان کلاسس کے ننھے طلبہ نے ایک مختصر اور خوبصورت پروگرام پیش کیا، جسے حاضرین نے پسند کیا۔اس موقع پر جے پور ، راجستھان سے آئے کاروانِ اطفال کے ذمہ داران مولانا فرمان صاحب ندوی اور مولانا امجد صاحب ندوی نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے مطالعے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور انہیں آئندہ مہم میں زیادہ سے زیادہ کتابیں پڑھنے کی ترغیب دی۔پروگرام کی نظامت مدنی ابن منظور آرمار نے انجام دی، جبکہ کاروانِ اطفال کا تعارف محمد اشہد رکن الدین نے پیش کیا۔ ادارہ ادبِ اطفال بھٹکل کے بانی و جنرل سیکریٹری مولانا عبداللہ غازی صاحب ندوی نے بچوں کو کاروانِ اطفال سے جڑے رہنے اور خاص طور پر بڑے بچوں کو اس میں شامل ہونے کی ترغیب دی۔مطالعے کے میدان میں نمایاں کارکردگی پر مولانا عبدالباری لائبریری نوائط کالونی سے جامعہ اسلامیہ کے طالب علم بلال ابن عبدالبصیر منیری ( کتابیں 543 – 16835 صفحات )اور بچوں کی فطرت لائبریری سلطان محلہ سے مکتب جامعہ اسلامیہ، چوک بازار (درجۂ حفظ) کے طالب علم عبداللہ وارف ابن عبدالمحیط خطیب ندوی کو فخرِ اطفال ایوارڈ سے نوازا گیا۔( کتابیں 392 ‌- 28812 صفحات)بچوں میں کتاب دوستی کو فروغ دینے کے لیے بچوں کی فطرت لائبریری اور بچوں کی مولانا عبدالباری لائبریری میں بچوں نے شاندار مطالعہ کا مظاہرہ کیا۔بچوں کی فطرت لائبریری میں کل 50 بچوں نے سال کے مختلف دنوں میں 2208 کتابیں پڑھیں اور 70739 صفحات کا مطالعہ کیا۔اسی طرح بچوں کی مولانا عبدالباری لائبریری میں 110 بچوں نے نہایت شوق اور لگن کے ساتھ 4941 کتابیں پڑھیں اور 121773 صفحات کا مطالعہ مکمل کیا۔یوں دونوں لائبریریوں میں مجموعی طور پر 160 بچوں نے 7149 کتابیں پڑھ کر 192512 صفحات کا مطالعہ کیا۔یہ اعداد و شمار اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ ہمارے بچے کتاب سے جڑے ہوئے ہیں اور مطالعہ کو اپنی عادت بنا چکے ہیں۔ یہ کوشش نہ صرف بچوں کی فکری تربیت کا ذریعہ ہے بلکہ ایک روشن اور باخبر مستقبل کی ضمانت بھی ہے۔*خصوصی انعامات حاصل کرنے والے قارئین*(1 )محمد ابرہیم ابن عبدالرؤف مصباح= 392 کتابیں 16756 صفحات2) محمد سراج ابن عبدالنافع اکرمی = 288 کتابیں 9392 صفحات 3) احمد نواس ابن محمد سمعان خلیفہ =419 کتابیں 7594 صفحات 4) ایان ابن محمد اشرف مٹا = 230 کتابیں 7550 صفحات 5) رحیق ابن عبدالحمید یم ہیچ = 210 کتابیں 6635 صفحات 6) محمد فاتح ابن محمد سمعان خلیفہ=160 کتابیں 5865 صفحات 7) عبدالرحمن ابن عبدالسمیع آرمار = 121 کتابیں 5370 صفحات *دو ننھے منھے قارئین*1)عمر ابن ڈاکٹر عبدالحمید اطھر رکن الدین صاحب ندوی 235 کتابیں 5136 صفحات 2) عمرو ابن محمد عوف خطیب 200کتابیں 5110 صفحاتیہ پروگرام بچوں میں مطالعے کی عادت پیدا کرنے اور کتاب سے محبت بڑھانے کی ایک کامیاب کوشش ثابت ہوا۔ ادارہ ادبِ اطفال بھٹکل کی یہ سرگرمی قابلِ تعریف ہے اور امید ہے کہ آئندہ بھی ایسی علمی مہمات جاری رہیں گی۔