مچھلیوں سے لدا ٹرک انووا کار پر الٹ گیا ، سات افراد شدید زخمی

کنداپور: انووا کار پر مچھلیوں سے لدا ٹرک الٹ جانے سے سات افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ حادثہ کمبھاشی کے قریب نیشنل ہائی وے 66 پر چندیکا درگا پرمیشوری مندر کے قریب پیش آیا ہے۔

زخمی مسافروں اور ٹریک ڈرائیورکو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

بتایا جارہاہے مندر کے احاطے سے نکلنے کے دوران سامنے سے آرہا ٹرک انووا کار سے ٹکرانے کے بعد الٹ گیا۔ ٹرک گوا سے کیرلا کی جانب جارہا تھا۔

حادثہ میں انووا کار مکمل تباہ ہوگئی ہے۔  کندا پور ٹریفک پولیس نے جائے حادثہ کا دورہ کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔