ابناء جامعہ منطقہ شرقیہ کے عہدیداران کا عمل میں آیا انتخاب

الجبیل: 26 دسمبر 2024 بروز جمعرات أبناء جامعہ منطقہ شرقیہ کی اہم نشست مولوی ثناء اللہ صاحب کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ نشست میں آئندہ میعاد کے لیے عہدیداران کے انتخاب کا عمل مکمل ہوا، جس میں تمام اراکین نے بھرپور شرکت کی۔

انتخاب کے بعد نئی قیادت کا اعلان کیا گیا:

صدر: جناب مولانا صہیب صاحب

نائب صدر: جناب مولوی عمار دامدا ابو صاحب

سکریٹری: جناب مولوی ثناء اللہ صاحب

نائب سکریٹری: جناب مولوی عبدالمقیت منا صاحب

محاسب و خازن: جناب مولانا محمد شعور میگون صاحب

اس موقع پر تمام منتخب عہدیداران نے مادر علمی جامعہ اسلامیہ کی ترقی اور اتحاد کے لیے خلوص دل سے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

فکرو خبر نو منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں ملت کی خدمت کے لیے مزید کامیابیوں سے نوازے
۔