ابنائے جامعہ ، جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے عہدیداران کا انتخاب ، مولانا رحمت اللہ رکن الدین ندوی صدر اور مولانا عبد الاحد فکردے ندوی جنرل سکریٹری منتخب

بھٹکل (فکروخبرنیوز) ابنائے جامعہ ، جامعہ اسلامیہ بھٹکل کی دو سالہ میعاد 1447 اور 1448 کے لیے آج منعقدہ انتظامی نشست میں عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا جس میں مولانا رحمت اللہ رکن الدین ندوی صدر اور مولانا عبدالاحد فکردے ندوی کو جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔

عہدیداران کی تفصیلات کچھ یوں ہے۔

واضح رہے کہ 3 جولائی 2025 بروز جمعرات بمقام رابطہ ہال میں عام انتخابی اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں کثرتِ آراء سے اگلی دو سالہ انتظامیہ 1447-1448 کے لیے تیس مقامی اراکین کا انتخاب عمل میں آیا۔ اس کے بعد مختلف علاقوں میں قائم ابناء کی یونٹوں کے لیے وہاں کی نمائندگی کے لیے احباب کے نام بھیجنے کی درخواست کی گئی تھی۔ یہ عمل مکمل ہونے کے بعد آج ابناء کی انتظامی نشست منعقد ہوئی جس میں عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا۔ فکروخبر تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔

انکولہ : بس نہر میں گرگئی ، ایک ہلاک ، 18 زخمی

فاسٹ فوڈ اور نوجوان نسل