عربی زبان وادب کی خدمت کے لیے قائم مجمع الملك سلمان کی طرف سے عبدالقادر میراں شیخ کو ملا پہلا انعام

عالمی سطح پر عربی زبان وادب کی خدمت کے لیے قائم مجمع الملك سلمان عربی نے "حَرْف” مقابلے کے کامیاب مساہمین کو انعامات سے نوازا

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مجمع الملك سلمان عالمی زبان عربی نے "حَرْف” مقابلہ کے دوسرے ایڈیشن کے کامیاب مساہمین کو انعامات سے نوازا۔ اس مقابلہ میں 12 غیر عرب طلباء نے کامیابی حاصل کی، جنہوں نے عربی زبان کی مہارت میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ اس شاندار تقریب میں مجمع کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ بن صالح الوشمی سمیت متعدد ماہرین اور زبان وادب کے اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر الوشمی نے اس موقع پر کہا کہ "حَرْف” مقابلہ نہ صرف عربی زبان کی خوبصورتی کو اجاگر کرتا ہے بلکہ دنیا بھر کے غیر عرب طلباء کے درمیان ایک بہترین مسابقتی ماحول بھی فراہم کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کے پروگراموں سے عربی زبان سیکھنے کا حوصلہ ملتا ہے اور سعودی عرب کے "ویژن 2030” کے تحت افراد کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا ہوتا ہے۔

اس ایڈیشن میں 1000 سے زائد طلباء نے شرکت کی، جنہوں نے 20 مختلف سعودی تعلیمی اداروں کی نمائندگی کی۔ فائنل مرحلے میں 630 طلباء نے جگہ بنائی اور 70 طلباء نے آخرکار اختتامی مقابلے میں حصہ لیا۔ کامیاب مساہمین کو مختلف شعبوں میں انعامات دیے گئے جن کی مجموعی مالیت 122,000 سعودی ریال تھی۔

مقابلے کے مختلف شعبوں میں کامیاب مساہمین کی تفصیلات

  1. قدرت معجمہ:

اول: سیمون فوکازولا (اٹلی)

دوم: شاہ جہان انصاری (بھارت)

سوم: ابو عبیدہ عثمان (فلپائن)

  • زبان اور ٹیکنالوجی:

اول: نورالوداد بنت اسمی انوار (ملائیشیا)

دوم: خدیجہ عبدالمطلب جالو (مالی)

سوم: احمد مو ذاکی خیر آل (انڈونیشیا)

  1. زبان اور ثقافتی تعلقات:

اول: عبدالقادر محمد میر اشیخ (انڈیا)

دوم: آدم یوسف اموبولاجی (نائجیریا)

سوم: سنیہ یایور (تھائی لینڈ)

  • تحقیقی مقالہ:

اول: جنید یوسف عبدالرقيب (بھارت)

دوم: اسماء عبدالمطلب یحیی جالو (مالی)

سوم: سیسی بنگالی (ساحل عاج)

تقریب میں فاتحین کے اعزاز میں مختلف ثقافتی اور شعری پیشکشیں بھی پیش کی گئیں، جبکہ ان کے کامیاب سفر اور محنت کی کہانیاں بھی سنائی گئیں۔ اس موقع پر سعودی عرب کے مختلف تعلیمی اداروں جیسے کہ یونیورسٹی آف ملک عبدالعزیز، یونیورسٹی آف طائف اور یونیورسٹی آف القصیم نے اپنے اسٹالز بھی لگائے، جس سے اس تقریب کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوا۔

اس موقع پر اس کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا گیا کہ”حَرْف” مسابقت کا مقصد عالمی سطح پر عربی زبان کی ترویج ہے اور غیر عرب طلبہ کو عربی سیکھنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔