عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی گراوٹ،توانائی بحران کی نئی لہر کا خدشہ

(فکروخبر /ذرائع)ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں اور عالمی تجارتی کشیدگی کے تناظر میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 31 مارچ کو 74.74 ڈالر فی بیرل تھی، جو 2 اپریل تک معمولی اضافے کے بعد 74.95 ڈالر تک پہنچی، مگر اس کے بعد مسلسل کمی کا رجحان برقرار رہا اور اب یہ 60.12 ڈالر فی بیرل تک گر چکی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ کمی فی بیرل 14 ڈالر کی ہے، جو کہ عالمی مارکیٹ کے لیے اہم اشارہ ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب تجارتی جنگوں اور جغرافیائی کشیدگیوں نے عالمی معیشت کو متاثر کر رکھا ہے۔

توانائی کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس غیر یقینی صورتحال کا اثر نہ صرف تیل کی قیمتوں پر پڑ رہا ہے بلکہ مستقبل کی توانائی پالیسیوں پر بھی اس کے دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

«
»

چین پر امریکی ٹیرف 125 فیصد تک جا پہنچا، باقی دنیا کو عارضی ریلیف، عالمی مارکیٹس میں تیزی

سعودی عرب میں تیل و گیس کے مزید 14 ذخائر دریافت، عالمی توانائی میں مملکت کی پوزیشن مزید مستحکم