بھٹکل (فکر و خبر نیوز) بھٹکل تعلقہ کے سرپن کٹّے علاقے میں ہوئل ماڈی روڈ پر منگل کی علی الصبح ایک تیندوا مردہ پایا گیا۔ تیندوے کی عمر تقریباً دو سال بتائی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اسے سڑک عبور کرتے وقت نامعلوم گاڑی اس سے ٹکراگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، یہ واقعہ سرپن کٹّے میں واٹر پلانٹ کے قریب پیش آیا۔ شبہ ہے کہ تیندوا سڑک پار کر رہا تھا جب وہ گاڑی کی زد میں آگیا۔ ٹکر اتنی شدید بتائی جاتی ہے کہ جانور کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر محکمۂ جنگلات کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور آس پاس کے علاقے کا معائنہ کیا۔ اہلکاروں نے بتایا کہ تیندوے کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہوگی۔




