دبئی ( فکر وخبر نیوز ) نوائط برادری کے معروف بھٹکل کے تاجر جناب سید الیاس ایس ایم کے فرزند ارجمند سید صالح بن محمد الیاس نے اپنی عصری تعلیم کے ساتھ حفظِ قرآن کریم کی سعادت حاصل کی ہے۔
سید صالح نے اپنی ابتدائی تعلیم دبئ میں مکمل کر کے گریجویشن کے بعد ملائیشیا میں فائنانس اینڈ اکاؤنٹنگ کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم کا آغاز کیا اور فی الحال اس کے پہلے سال میں زیرِ تعلیم ہیں۔ اسی دوران انہوں نے دبئی میں اپنی مسجد کے امام، حافظ ابرار صاحب کی نگرانی میں حفظِ قرآن کریم کا آغاز کیا اور آن لائن تعلیم و رہنمائی کے ذریعے اپنے اس مبارک سفر کو پایۂ تکمیل تک پہنچایا۔
یہ امر لائقِ تحسین ہے کہ انہوں نے اپنی تعلیمی مصروفیات کے باوجود حفظِ قرآن کریم کے عزم کو برقرار رکھا اور اس عظیم سعادت سے بہرہ مند ہوئے۔
فکر و خبر اپنے خیر خواہ جناب سید الیاس صاحب، ان کے صاحب زادے سید صالح اور تمام اہلِ خانہ کو اس مبارک کامیابی پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ سید صالح کے سینے کو قرآن کریم کے نور سے ہمیشہ منور رکھے، اسے سمجھنے، اس پر عمل کرنے اور اس کی تعلیمات کو دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے، نیز انہیں دین و دنیا کی کامیابیوں سے نوازے۔ آمین۔
10 نومبر 2026




