ممبئی (فکروخبرنیوز) ممبئی کے مصروف ترین علاقے دادَر میں پیش آئے ایک دلخراش سڑک حادثے میں بھٹکل سے تعلق رکھنے والے شکیل شاہ بندری جاں بحق ہو گئے۔
ممبئی جماعت کے ایک ذمہ دار کے مطابق 58 سالہ شکیل شاہ بندری گزشتہ چھ سالوں سے ممبئی میں مقیم تھے اور اپنا چھوٹا موٹا کاروبار کیا کرتے تھے۔ پیر کے روز اسکوٹر پر سوار ہو کر کسی کام سے جا رہے تھے کہ دادَر کے مقام پرایک لاری ان کی اسکوٹر سے ٹکراگئی۔اس ناگہانی حادثے کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کل رات گیارہ بجے کے قریب موقع پر ہی خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
بھٹکل مسلم جماعت ممبئی کے ذمہ داران نے ضروری کارروائی کے لیے اپنا بھرپور تعاون پیش کیا۔ آج شام میت ان کے آبائی گاؤں بھٹکل کے لیے ممبئی سے نکل چکی ہے اور کل فجر تک آزاد نگر مسجد طوبیٰ کے قریب پہنچنے کی توقع ہے۔
حادثہ کی خبر سن کر بھٹکل میں غم کی لہر دوڑ گئی ہےاور علاقے میں شدید صدمے کا ماحول ہے۔ مرحوم کی اچانک وفات پر مقامی شخصیات اور فلاحی تنظیموں کے ذمہ داروں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور ان کے تمام متعلقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین




