بھٹکل (فکروخبر نیوز) بھٹکل سے تعلق رکھنے والی ایک معصوم اور چار سال سے کم عمر طالبہ حیا بنت ذیشان گوائی نے مکمل ناظرہ قرآن کریم ختم کرنے کی عظیم سعادت حاصل کی ہے۔ اس معصوم بچی کی اس غیر معمولی کامیابی دیگر بچوں کے لیے باعثِ تقلید ہے۔
تفصیلات کے مطابق مرحوم تبریز گوائی کی پوتی حیا بنت ذیشان نے یہ منفرد کارنامہ اپنے گھر پر ہی انجام دیا۔ انہوں نے ‘سن شائن شبینہ مکتب’ کی محنتی معلمہ کے زیرِ نگرانی روزانہ باقاعدگی کے ساتھ تعلیم حاصل کی اور محض ایک سال کی مختصر مدت میں ناظرہ قرآن کریم مکمل کر لیا۔ اتنی چھوٹی عمر میں قرآن پاک کو دیکھ کر درست تلفظ کے ساتھ پڑھ لینا بچی کی غیر معمولی ذہانت اور معلمہ کی مخلصانہ محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس مبارک موقع پر خاندان کے اراکین، سن شائن مکتب کی انتظامیہ نے بچی اور اس کے والدین کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس کے روشن اور صالح مستقبل کے لیے دعائیں کی ہیں۔
فکروخبربھٹکل مذکورہ طالبہ ، اس کی معلمہ اور ان کے سرپرستان کو بھی خصوصی مبارکباد پیش کرتا ہے۔




