بھٹکل(فکروخبرنیوز) عوام میں دینی بیداری پیدا کرنے اور روزمرہ زندگی سے متعلق فقہی مسائل کی صحیح معلومات عام کرنے کے مقصد سے فکروخبر اور اسلامی افکار کے زیراہتمام منعقد ہونے والے 10 روزہ آن لائن فقہ شافعی کوئز کے رجسٹریشن کے لیے مزید دو دن کی توسیع کی گئی ہے۔
مسابقہ کے ذمہ داران کے مطابق کوئز میں شرکت کے لیے پہلے سے طے شدہ ایک ہفتے کی رجسٹریشن کی مدت آج رات ختم ہو رہی تھی،اب عوام کے اصرار پر مزید دو دن کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اب خواہش مند شرکاء 9 جولائی 2026ء کی رات 12:00 بجے (ہندوستانی وقت) تک اپنا رجسٹریشن مفت مکمل کر سکیں گے، اس توسیعی مدت کے بعد کسی کو بھی دوبارہ موقع نہیں دیا جائے گا، جبکہ اس علمی مسابقے کا باقاعدہ آغاز ان شاء اللہ 11 جولائی سے ہونے جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ یہ آن لائن مسابقہ مکمل طور پر اوپن ہے، جس میں ہر عمر اور طبقے کے افراد اردو یا انگریزی زبان کا انتخاب کر کے حصہ لے سکتے ہیں۔ مسابقے کے ممتاز اور کامیاب مساہمین کے درمیان ایک لاکھ روپے تک کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ منتظمین کی جانب سے تمام رجسٹرڈ شرکاء کو 200 منتخب سوالات و جوابات پر مشتمل ایک پی ڈی ایف (PDF) فراہم کی جا رہی ہے، جس میں سے روزانہ آن لائن 10 سوالات پوچھے جائیں گے۔ کوئز کے ذمہ داران نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سنہری اور علمی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دیے گئے لنک (https://smartkit.cc/fiqshshafech) پر فوری اپنی رجسٹریشن مکمل کریں۔ واضح رہے کہ ایک موبائل نمبر سے صرف ایک ہی رجسٹریشن قابلِ قبول ہوگی۔ رجسٹریشن کوڈ حاصل کرنے کے بعد اسے محفوظ رکھیں کیونکہ مسابقے میں لاگ ان کے لیے یہی کوڈ درکار ہوگا۔ اپنا رجسٹریشن مکمل کرنے کے لیے آئندہ کے اپڈیٹ کے لیے ہمارے چینل https://whatsapp.com/channel/0029VaIT93cDjiOVtNkHVx0R کو ضروری فالو کریں۔




