بھٹکل (فکروخبر نیوز) قوم و ملت کی مایہ ناز اور سو سالہ قدیم سماجی تنظیم "مجلسِ اصلاح و تنظیم بھٹکل” نے اپنے نئے میعادِ کار کے لیے 10 اراکین کے انتخاب کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جو تنظیم کی نئی قیادت کی ٹیم کا حصہ بن کر قومی و ملی خدمات انجام دیں گے۔
انتخابی عمل کی تکمیل کے بعد منتخب شدہ افراد کے نام کچھ اس طرح ہیں۔
جناب ارشد ایس ایم
مولانا عبدالرقیب ایم جے ندوی
جناب اسماعیل جوباپو
جناب امتیاز ادیاور
جناب صادق مٹا
جناب فواز سکری
جناب تیمور گوائی
جناب نصیف خلیفہ
جناب پلور محمد صادق
جناب فاروق پٹیل
امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ انتظامیہ کے لیے نو منتخب انتظامیہ مستقبل کی منصوبہ بندی اور اہم فیصلوں میں کلیدی اور تعمیری کردار ادا کرے گی۔ ب
بھٹکل کے عوامی اور سماجی حلقوں نے اس اعلان کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا ہے اور نو منتخب ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔




