بھٹکل (فکروخبرنیوز) یہاں سے قریب پندرہ کلومیٹر پر واقع شیرور میں تیراکی کے دوران ایک سولہ سالہ نوجوان کے ڈوب کر ہلاک ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ متوفی کی شناخت آیوش کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس کا تعلق ہاویری سے بتایا جارہا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ہاویری کے قریب کروشی نگر کے سات افراد مرڈیشور اور کنیا کماری کی سیاحت کے لیے نکلے تھے۔ مرڈیشور سے نکلنے کے بعد جب وہ شیرور کے سنکد گنڈی ندی کے پاس رک گیے۔ دیگر افراد کھانا پکانے میں مصروف ہوگیے جبکہ آیوش تیراکی کے لیے ندی میں اترگیا۔ گہرے پانی کا پتہ نہ چلنے کی وجہ سے وہ ڈوب لگا۔ موقع پر موجود اس کے بھائی اور دیگر لوگوں نے اسے بچانے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔
فائربریگیڈ عملہ نے مقامی لوگوں کے تعاون سے نعش ندی سے باہر نکالی۔ بیندور پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔




