بھٹکل (فکروخبر نیوز) عیدگاہ انتظام کمیٹی بھٹکل کی جانب سے ایک اہم وضاحتی اعلان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق امسال بارش کے قوی امکانات اور ناسازگار موسم کے پیشِ نظر عیدالاضحیٰ کی مرکزی نماز عیدگاہ کے بجائے شہر کی تمام جمعہ اور جامع مساجد میں ادا کی جائے گی۔
اعلان کے مطابق شہر کی دو جامع مسجد یعنی جامع مسجد بھٹکل، خلیفہ جامع مسجد کے ساتھ تنظیم جمعہ مسجد، بلال جمعہ مسجد اور مخدومیہ جمعہ مسجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز ٹھیک صبح 7:00 بجے ادا کی جائے گی۔ ان مرکزی مساجد کے علاوہ شہر کی دیگر جمعہ مساجد میں نماز کا وقت صبح 7:15 بجے مقرر کیا گیا ہے۔ انتظام کمیٹی نے تمام مسلمانوں سے وقت کی پابندی اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔




