(سالانہ رپورٹ: اپریل 2025 تا مارچ 2026)
بھٹکل (فکروخبر/پریس ریلیز) موجودہ دور میں سرکاری سہولتوں تک رسائی عام شہری کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔ اسی شدید ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند، بھٹکل نے “ناگریک سیوا کیندرا” کے قیام کا اہم قدم اٹھایا۔ الحمدللہ ناگریک سیوا کے قیام کو چار سال کا عرصہ ہوا ہے اور آج یہ ہماری کمیونٹی کے لئے ایک منظم اور قابلِ اعتماد مرکز کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔
“ناگریک سیوا” کنڑا زبان کا لفظ ہے، جس کے معنی “شہری خدمات” کے ہیں۔ اس مرکز کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ عام افراد کو سرکاری خدمات کی جانکاری اور سہولت فراہم کی جائے، خصوصی طور پر خواتین کے پردہ کا لحاظ رکھتے ہوئے انھیں مناسب اور محفوظ ماحول فراہم کیا جائے۔ یہ ساری ضروریات یہاں پورا ہو رہی ہیں
اس مرکز کے قیام سے قبل کمیونٹی کے افراد کو آدھار کارڈ، پین کارڈ، راشن کارڈ، سینئر سٹیزن کارڈ، ووٹر آئی ڈی، تعلیمی اسکالرشپس، پاسپورٹ اپائنٹمنٹ، گاڑیوں کے انشورنس اور حج کوٹہ سے متعلق امور کے لئے مختلف دفاتر اور مراکز کے چکر لگانے پڑتے تھے۔
ان تمام مشکلات اور رکاوٹوں کے پیشِ نظر جماعت اسلامی ہند بھٹکل نے سلطانی محلہ میں اپنے دعوتی مرکز کے تحت “ناگریک سیوا کیندرا” قائم کیا، جس نے اس خلا کو بحسن و خوبی پورا کیا
الحمدللہ، اس مرکز سے بڑی تعداد میں ہر عمر کے مرد و خواتین مستفید ہو رہے ہیں، ہیں۔ یہاں نہ صرف سرکاری دستاویزات سے متعلق خدمات فراہم کی جاتی ہیں بلکہ دیگر سہولیات بھی باقاعدگی اور حسنِ انتظام کے ساتھ انجام دی جا رہی ہیں۔
فراہم کردہ خدمات (اپریل 2025 تا مارچ 2026)
نئے پین کارڈ و اصلاحات — 410
آدھار کارڈ ایڈریس درستگی و ڈاؤنلوڈ — 400
آدھار PVC کارڈ آرڈر — 245
پرانے آدھار کارڈ کی اپڈیٹ — 330
پین و آدھار لنک — 340
RTC ڈاؤنلوڈ و پرنٹ — 120
پاسپورٹ سائز فوٹوز — 430
گاڑیوں کا انشورنس — 30
نئے ووٹر آئی ڈی و اصلاحات — 2500
آدھار فارم فل اپ — 150
آن لائن بینک اکاؤنٹ — 30
گروہا جیوتی اسکیم — 45
گروہا جیوتی ڈی لنک — 45
سینئر سٹیزن کارڈ — 210
SSP سرکاری اسکالرشپ — 350
حج 2026 خدمات — 62
HSRP نمبر پلیٹ — 130
UDID معذوری کارڈ — 10
کسان اسکیم / آدھار لنک — 55
کرایہ نامہ (Rent Agreement) ٹائپنگ — 40
پاسپورٹ خدمات — 25
اس کے علاوہ دیگر خدمات بھی فراہم کی جاتی ہیں، جن میں زیروکس، اسکول پی ڈی ایف و رنگین پرنٹس، لیمینیشن، دستاویزات کی ٹائپنگ، سرکاری اسکیموں کی معلومات و رہنمائی، اور اسکول پروجیکٹس کی تیاری شامل ہیں۔
یہ تمام خدمات امیرِ مقامی جماعت اسلامی ہند بھٹکل کی نگرانی و سرپرستی میں خوش اسلوبی سے انجام دی جا رہی ہیں، جس سے اس مرکز کی شفافیت اور اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ جناب سعود شیرالی صاحب ناگریک سیوا میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انشاءاللہ آئندہ ماہ سے ایک خاتون کا تقرر بھی ہونے والا ہے۔ جو اردو انگلش اور کنڑا زبانوں سے واقف ہیں۔
یہ ایک حقیقت ہے کہ ہر فرد ہر کام انجام نہیں دے سکتا، مگر جو افراد اور ادارے قوم کی خدمت میں مصروف ہیں، ان کے ساتھ تعاون ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ایسے مراکز نہ صرف سہولت فراہم کرتے ہیں بلکہ کمیونٹی کے لئے اس کی اہم ضرروت ہوتی ہے
یہ ایک سالہ مختصر رپورٹ ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس مرکز کو مزید استحکام عطا فرمائے اور اسے قوم کے لیے نفع بخش بنائے۔ آمین۔
جماعت اسلامی ہند بھٹکل




