بھٹکل(فکروخبرنیوز) بھٹکل کے اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول نے سال 2026 کے اپنے پہلے ایس ایس ایل سی (SSLC) امتحانات کے نتائج جاری کر دیے ہیں، جس کے مطابق امتحان میں شریک ہونے والے کل 51 طلبہ میں سے 39 کامیاب قرار پائے اور اس طرح اسکول کا مجموعی نتیجہ 76.47 فیصد رہا۔ اسکول کے دو سیکشنز میں سے انگلش میڈیم (سیکشن بی) کی کارکردگی نمایاں رہی جہاں 26 میں سے 23 طلبہ کی کامیابی کے ساتھ نتیجہ 88.46 فیصد رہا، جبکہ اردو میڈیم (سیکشن اے) میں 25 میں سے 16 طلبہ کامیاب ہوئے جس کا تناسب 64 فیصد رہا۔
مضامین کے اعتبار سے سوشل سائنس 98.03 فیصد کامیابی کے ساتھ سرِ فہرست رہا، جبکہ سائنس میں 96.07 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے۔ پہلی زبان اور کنڑا میں 94.11 فیصد اور ریاضی میں 92.15 فیصد طلبہ نے کامیابی حاصل کی، تاہم تیسری زبان میں کامیابی کا تناسب سب سے کم یعنی 84.31 فیصد درج کیا گیا۔ اردو میڈیم سیکشن میں سائنس کا نتیجہ سب سے بہترین یعنی صد فیصد رہا، جبکہ انگلش میڈیم سیکشن نے اردو، کنڑا اور سوشل سائنس جیسے متعدد مضامین میں صد فیصد کامیابی حاصل کر کے بہترین تعلیمی معیار کا ثبوت دیا۔
اس سال امتحانات میں ساحل ملک ابن سرتاج ملک نے 624 میں سے 464 نمبرات (74.24 فیصد) حاصل کر کے اسکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔




