بھٹکل(فکروخبرنیوز) استاذ الاساتذہ ماسٹر سیف اللہ صاحبؒ کی حیات، دینی خدمات اور تعلیمی و اصلاحی جدوجہد کو محفوظ کرنے کے مقصد سے ایک جامع کتاب مرتب کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں اہلِ علم اور ان کے شاگردوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ماسٹر سیف اللہ صاحبؒ سے متعلق اپنے مضامین، مشاہدات اور تاثرات تحریری شکل میں ارسال کریں۔
اعلان میں کہا گیا ہے کہ ماسٹر سیف اللہ صاحبؒ ایک شفیق، نرم دل، مخلص، محبتیں بانٹنے والے اور انسان نواز شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے اپنی زندگی تعلیم و تربیت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ ان سے وابستہ بے شمار شاگرد اور چاہنے والے آج بھی ان کی شفقت، رہنمائی اور اخلاقی اثرات کو یاد کرتے ہیں۔
کتاب کے مرتبین نے واضح کیا ہے کہ اپنی تحریریں رمضان المبارک کے آخر 26 مارچ 2026 تک درج ذیل نمبروں یا ای میل ایڈریس پر ارسال کی جائیں، تاکہ انہیں کتاب میں مناسب ترتیب کے ساتھ شامل کیا جا سکے۔
کتاب کی تیاری میں تعاون کے لیے
ڈاکٹر عبد الحمید اطہر ندوی
9886655115
محمد سمعان خلیفہ ندوی
9916841734
