ریاض: مملکتِ سعودی عرب نے رمضان المبارک 1447 ہجری کے چاند کی رویت کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ رمضان المبارک کا آغاز آج شام سے ہوگا
اعلان کے فوراً بعد مملکت بھر کی مساجد میں نمازِ تراویح کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا، جبکہ دنیا بھر میں وہ مسلمان ممالک اور طبقات جو سعودی عرب کی رویت کی پیروی کرتے ہیں، کل سے روزوں کا اہتمام کریں گے۔
مکہ مکرمہ کی عظیم الشان عبادت گاہ مسجد الحرام میں آج پہلی تراویح ادا کی جائے گی۔
پہلی امامت: شیخ بدر الترکی
دوسری امامت: شیخ ڈاکٹر الولید الشمسان
نمازِ وتر کی امامت: شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس
رمضان کی پہلی رات لاکھوں نمازیوں اور عمرہ زائرین کی آمد متوقع ہے۔ مسجد الحرام رمضان المبارک میں دنیا کا سب سے بڑا روحانی اجتماع بن جاتی ہے، جہاں ایمان افروز مناظر دلوں کو منور کر دیتے ہیں۔
مدینہ منورہ کی مقدس مسجد مسجد نبوی میں بھی آج رات نمازِ تراویح کا اہتمام کیا جائے گا۔
