بھٹکل : بجلی سے متعلق آئے دن پیش آنے والے مسائل جیسے بار بار بجلی کی کٹوتی، کم وولٹیج، زائد بل، خراب میٹر اور نئی کنکشن میں تاخیر جیسے امور کے حل کے لیے بجلی محکمہ کی جانب سے ایک عوامی اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔بھٹکل میں بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے 17 جنوری کو ہوگا اجلاس، عوام سے شرکت کی اپیل
یہ اجلاس ہفتہ 17 جنوری 2026 کو دوپہر 3 بجے بھٹکل میں ہوگا، جس میں بجلی پر انحصار کرنے والے تمام گھریلو، تجارتی اور صنعتی صارفین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
محکمہ کے ذمہ دار افسران اس اجلاس میں موجود رہیں گے اور صارفین کی شکایات براہِ راست سنیں گے۔ اجلاس کے دوران صارفین کو موقع دیا جائے گا کہ وہ اپنی مشکلات کھل کر بیان کریں، جن میں خاص طور پر درج ذیل مسائل شامل ہو سکتے ہیں
محکمہ کے عہدیداروں کے مطابق اس اجلاس کا مقصد صارفین اور محکمہ کے درمیان براہِ راست رابطہ قائم کرنا اور فوری طور پر قابلِ عمل حل تلاش کرنا ہے تاکہ بجلی خدمات کو بہتر بنایا جا سکے۔
بجلی محکمہ نے بھٹکل اور آس پاس کے علاقوں کے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اجلاس میں بڑی تعداد میں شرکت کریں۔
