بھٹکل (فکروخبرنیوز) نیشنل ہائی اسکول میں مولانا عبدالباری ندوی رحمۃ اللہ علیه دینیات کلب کی جانب سے مرڈیشور کے سارے اسکولوں کے ما بين ایک سیرت کوئز مسابقہ منعقد کیا گیا جس مرڈیشور مسلم جماعت کے تحت چلنے والے اداروں کے طلباء وطالبات نے حصہ لیا۔ مسابقہ دو گروپ پر مشتمل تھا علیا میں 8 ویں سے 12 ویں تک کے طلباء وطالبات اور سفلی جس میں 5ویں سے 7ویں تک کے طلباء وطالبات شریک تھیں، طلبہ وطالبات کے گروپ علیحدہ تھے۔ ہر اسکول سے تین طلباء اور تین طالبات ایک ایک گروپ میں حصہ لے سکتے تھے، پروگرام کی صدارت ریاض منا صاحب نےکی۔
مہمانان خصوصی فکروخبر کے سینئر اسٹاف اور استاد مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن مولانا عتیق الرحمن ڈانگی ندوی، استاد مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی مولانا طلحہ علاؤ جامعی اور استاد مدرسہ تنویر الإسلام مولانا شقران ندوی اور MES کے اراکین بھی موجود تھے۔ پروگرام دسویں جماعت کے طالب علم عمر حاجی امین کی قرات سے شروع ہوا ، علم ریاضی کے استاد فہیم قاضی نے مہمانوں کا استقبال کیا، مولوی عبدالمتین ندوی نے غرض و غایت بتائی، پھر دو گروپوں کا مسابقه بوا جو کافی دلچسپ تھا، سفلی گروپ میں لڑکوں اور لڑکیوں میں اول مقام سرکاری گر لس اسکول کے طلباء وطالبات نے حاصل کیا، جبکہ عليا کے زمرے میں لڑکوں میں نیو انگلش نیشنل بائی اسکول، اور لڑکیوں میں نیشنل پی.یو کالج کی طالبات نے اول مقام حاصل کیا۔
مہمانِ خصوصی نے اپنے خطاب میں طلبہ کو کوئز مسابقہ میں شرکت کرنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سیرت کوئز مسابقہ کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ اس کے ذریعہ طلبہ کو دینی معلومات حاصل ہوتی ہیں جس سے طلبہ کے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔ اسی طرح کوئز مسابقہ میں شرکت سے طلبہ کے اندر خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے اور انہیں تعلیم سے جڑے مختلف میدانوں میں آگے بڑھنے کا حوصلہ ملتا ہے۔ مولانا نے تعلیم کے ساتھ تربیت پر زور دینے اور انہیں اللہ کی معرفت کے ساتھ تعلیم کے میدان میں آگے بڑھانے کی بات کہی۔
مولانا شقران ندوی نے طلبہ کے گروپ کے لیے سوالات کیے اور صحیح جواب پر ان کی ہمت بندھائی اسی طرح غلط جواب دینے پر طلبہ کو محنت اور کوشش کرنے پر ابھارا۔




