علی پبلک اسکول و پری یونیورسٹی کالج بھٹکل کی طرف سے جاری اسلام اور سائنس نمائش کل بروز جمعرات مردوں کے لیے کھلی رہے گی

بھٹکل(فکروخبرنیوز) علی پبلک اسکول اور پری یونیورسٹی کالج کی طرف سے تین دن سے جاری اسلام اور سائنس نمائش عوام کے مطالبہ پر مردوں کے لیے ایک دن بڑھادی گئی ہے جس کی اطلاع ادارہ کے بانی وجنرل سکریٹری مولانا محمد الیاس ندوی نے فکروخبر کو دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین سے الحمدللہ یہ نمائش عوام کے لیے کھول دی گئی ہے۔ پیر اور بدھ دودن خواتین کے لیے خاص تھے جبکہ منگل کے دن مردوں کو داخلہ کی اجازت دی گئی تھی لیکن ابھی بار بار فون اور میسیج آرہے ہیں اور عوام اس کا شدید مطالبہ کررہی ہے کہ مزید ایک دن مردوں کے لیے بڑھادیا جائے جس پر اب ذمہ داران نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک دن مزید نمائش مردوں کے لیے صبح ساڑھے نو بجے سے دوپہر دیڑھ بجے تک کھلی رہی گی۔ مولانا نے کہ یہ نمائش پانچ بڑی عمارتوں پر پھیلی ہوئی ہے جس کی وجہ سے بہت سے لوگ مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی موجود قرآن میوزیم دیکھنے سے رہ گیے ہیں ان کے لیے یہ میوزیم کل بعد عصر سے مغرب تک کھلا رہے گا۔

کیاعمر خالد ، شرجیل امام اور ساتھیوں کو ملے گاانصاف ، عدالت نے ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلامیہ اینگلواردوہائی اسکول بھٹکل میں سالانہ ادبی وثقافتی مقابلوں کا انعقاد