غزہ جنگ بندی کی صورتحال کشیدہ ہوتی جا رہی ہے۔ حماس نے اسرائیل کی مبینہ خلاف ورزیوں پر ثالثوں کے ذریعے امریکا کو اہم اور حتمی پیغام پہنچا دیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایک عرب سفارتکار نے دعویٰ کیا کہ حماس رہنماؤں نے واضح کر دیا ہے کہ اگر اسرائیل نے اپنی کارروائیاں نہ روڪیں تو وہ جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
عرب سفارتکار نے ٹائمز آف اسرائیل کو بتایا کہ حماس کا مؤقف ہے کہ اسرائیلی حملے جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور فلسطینیوں کے لیے صورت حال مزید خراب کی جا رہی ہے۔
دوسری طرف اسرائیل کا کہنا ہے کہ آج جنوبی غزہ میں مسلح افراد کی فائرنگ کے جواب میں فضائی کارروائیاں کی گئیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے بیان میں تصدیق کی گئی کہ ان حملوں میں القسام بریگیڈز کے کمانڈر ابو عبداللہ الحدیدی سمیت پانچ کمانڈرز شہید ہوگئے۔
http://<blockquote class=”twitter-tweet”><p lang=”en” dir=”ltr”>Prime Minister's Office:<br><br>Today, Hamas violated the ceasefire again, sending a terrorist into Israel held territory to attack IDF soldiers. In response, Israel eliminated five senior Hamas terrorists.</p>— Prime Minister of Israel (@IsraeliPM) <a href=”https://twitter.com/IsraeliPM/status/1992264200727781826?ref_src=twsrc%5Etfw”>November 22, 2025</a></blockquote> <script async src=”https://platform.twitter.com/widgets.js” charset=”utf-8″></script>
الحدیدی حماس کے اسلحہ خریداری نیٹ ورک کے آپریشنز چیف تھے اور متعدد کارروائیوں کی قیادت کر چکے تھے۔




