دسمبر سے آدھار کارڈ میں بڑی تبدیلی کا اعلان

یوآئی ڈی اے آئی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ دسمبر2025 سے آدھار کارڈ کا نیا ڈیزائن نافذ ہوگا جس میں صرف فوٹو اور کیو آر کوڈ شامل ہو گا، جبکہ نام، پتہ، تاریخ پیدائش، اور بائیو میٹرک ڈیٹا کارڈ سے نکال دیا جائے گا۔ اس قدم کا مقصد آدھار کارڈ کے غلط استعمال کو روکنا اور صارفین کی پرائیویسی کو بہتر بنانا ہے۔
یوآئی ڈی اے آئی کے سی ای او بھونیش کمار نے ایک آن لائن کانفرنس میں بتایا کہ نئے قواعد کے ذریعے آدھار کارڈ کی فوٹو کاپی یا معلومات کسی ادارے، کمپنی یا فرد کو فراہم کرنے پر اس کے غلط استعمال کو روکا جائے گا۔ یہ اصول ہوٹل اور سم کارڈ بکنگ جیسی خدمات میں بھی لاگو ہو گا۔
دسمبر 2025 تک یوآئی ڈی اے آئی ایک نیا موبائل ایپ بھی لانچ کرے گا جو صارفین کو بغیر کاغذ کی کاپی کے اپنی ڈیجیٹل آدھار معلومات شیئر کرنے کی سہولت دے گی۔ اس ایپ میں زیادہ سے زیادہ پانچ افراد کے پروفائلز شامل کیے جا سکیں گے۔ ڈیجیٹل شیئرنگ میں بائیو میٹرک لاک اور ان لاک کا بھی نظام موجود ہوگا جو صارف کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔
نئے آدھار کارڈ میں نام کے ساتھ فوٹو اور کیو آر کوڈ دکھائے جائیں گے، اور کیو آر کوڈ کو صرف یوآئی ڈی اے آئی یا تصدیق شدہ ایپس سے اسکین کیا جا سکے گا۔ اس کے ذریعے آہستہ آہستہ آدھار پر فوٹو کے ذریعے تصدیق کا روایتی طریقہ ختم کیا جائے گا۔
یہ تبدیلی آدھار کارڈ کے غلط استعمال کو بہت حد تک کم کر سکتی ہے کیونکہ کم معلومات ہونے کی وجہ سے کارڈ زیادہ محفوظ رہے گا اور صارفین کی شناخت کی حفاظت میں اضافہ ہو گا۔

بنگلور اے ٹی ایم وین سے 7 کرورڑ کی چوری ، تین ملزمان گرفتار ، ،بنگلورو پولیس کا حیران کن انکشاف

مدینہ بس سانحہ: مسجد نبوی میں اداکی گئی حیدرآباد عمرہ زائرین کی نماز جنازہ، جنت البقیع میں تدفین