بیندورجمعرات 20 نومبر کی دوپہر ناوندا فلائی اوور پر چلتی کار میں اچانک آگ لگ گئی جو پوری طرح جل کر خاکستر ہوگئی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کار کنڈا پور کے کٹکیرے سے اپونڈا کی طرف جارہی تھی۔
ڈرائیور نتیش (31) اور مسافر چندو (73) کار سے بروقت نکلنے میں کامیاب رہے۔
بتایا جارہا ہے کہ گھنے دھوئیں نے سڑک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، حکام کو ہائی وے پر ٹریفک کو عارضی طور پر روکنے پر مجبور کرنا پڑا۔ بیندور فائر اسٹیشن کے فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
؎ بیندور پولس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔




