ابنائے جامعہ ، جامعہ اسلامیہ بھٹکل کی جانب سے مستورات کے لیے آن لائن تفسیرِ قرآن کورس کا آغاز

بھٹکل (فکروخبرنیوز) ابنائے جامعہ، جامعہ اسلامیہ بھٹکل کی جانب سے مستورات کے لیے آن لائن تفسیرِ قرآن کورس کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی نشست آج فکروخبر کے دفتر میں منعقد کی گئی جس میں شہر کی چار سو کے قریب خواتین نے بیک وقت آن لائن شرکت کی۔

پہلی نشست میں مفسرِ قرآن مولانا عبدالسبحان ناخدا ندوی نے سورۃ النور کی تفسیر پیش کی۔ انہوں نے آیاتِ کریمہ کے پس منظر، اہم مضامین اور معاشرتی اصلاح سے متعلق پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

مولانا فکردے نے بتایا کہ یہ سلسلہ ہر ہفتے منگل کے دن جاری رہے گا، اور اگلی نشست آنے والے منگل کو منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام سے خواتین کو گھر بیٹھے آسان طریقے سے قرآنی تعلیم سے جڑنے کا موقع ملے گا۔

ابنائے جامعہ کے جنرل سکریٹری مولانا عبدالاحد فکردے ندوی نے بتایا کہ یہ کورس مستورات میں قرآن فہمی کو عام کرنے اور فارغ اوقات کو دینی تعلیم کے حصول میں استعمال کرنے کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابنائے جامعہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے فارغین کی خواہش رہی ہے کہ خواتین میں قرآن کے صحیح مفہوم اور اس کی تعلیمات کو مؤثر انداز میں پہنچایا جائے۔انہوں نے تمام خواتین کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی خواتین بڑی تعداد میں اس پروگرام سے استفادہ کریں گی۔

یوپی کے مدرسوں میں اے ٹی ایس کی پھر کڑی چھان بین: مدرسہ انتظامیہ سے مکمل ڈیٹا طلب

بھٹکل: شمس پی یو کالج میں 20 نومبر کو تحقیقی سائنس میلہ : 46 تحقیقاتی پروجیکٹ پیش کیے جائیں گے