بھٹکل (فکروخبرنیوز) أبنائے جامعہ ، جامعہ اسلامیہ بھٹکل کی طرف سے مستورات کے لیے آن لائن تفسیر قرآن کورس شروع کیا جارہا ہے جس کی اطلاع ابنائے جامعہ کی جنرل سکریٹری مولانا عبدالاحد فکردے ندوی نے دی ہے۔ انہوں نے اس کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مستورات میں قرآن کریم کی تفہیم کو عام کیا جائے اور خواتین اپنے فارغ اوقات کو دینی علوم کے سیکھنے اور سمجھنے کے لیے استعمال کریں۔ إن شاء اللہ ہر ہفتے منگل کے دن مستورات کے لیے ابناء جامعہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کی جانب سےآن لائن درسِ قرآن کا اہتمام کیا جائے گی۔
انہی مقاصد کے تحت اس کی پہلی نشست کل 18 نومبر 2025 عیسوی بروز منگل بعد نمازِ عصر 4:45 کو شروع ہوگی۔ جس میں مفسرقرآن مولانا عبدالسبحان ناخدا ندوی سورۃ النور کی تفسیرکریں گے۔ ان شاء اللہ اس کی اگلی نشست اگلے منگل کو منعقد کی جائے گی۔
Timings:
🇮🇳 India: 4:45 PM
🇦🇪 UAE: 3:15 PM
🇸🇦 Saudi Arabia: 2:15 PM
جوائن ہونے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں:




