بھٹکل (فکروخبر نیوز) جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے زیرِ انتظام مکاتب کے طلباء کے درمیان آج بروز منگل خوشحال شادی ہال میں ایک پُررونق حفظِ قرآن مسابقہ کا انعقاد ہوا ، جس میں نوائط کالونی، کارگدے اور چوک بازار کے مکاتب سے 27 طلباء نے حصہ لیا۔ اس مقابلے کا مقصد طلباء میں قرآنی ذوق کو فروغ دینا اور ان کے اندر حفظِ قرآن کے جذبے کو مزید مستحکم کرنا تھا
مساہمین کو تین زمروں میں تقسیم کیا گیا تھا:
علیا میں 15 پارے حفظ کرنے والے طلباء، وسطیٰ میں 10 پارے حفظ کرنے والے، اور سفلیٰ میں 5 پارے یاد کرنے والے طلباء شامل تھے۔
مقابلے کے کنوینر مولوی عبدالواصی پیشمام نے مقابلے کے نتائج کا اعلان کیا اور کامیاب طلباء کو انعامات سے نوازا۔ انعامات پانے والے خوش نصیب طلباء کی فہرست درج ذیل ہے:
علیا گروپ
پہلا مقام : سید ثقلین بن سید ثابت ایس کے
دوسرا مقام : عبید اللہ بن کاظم ارمار
تیسرامقام : محمد رفیف بن محمد اسماعیل عیدروسہ
وسطیٰ گروپ
اول : سمعان بن شاہد حسین محتشم
دوم : تنزیل احمد بن محسن گوائی
سوم : ابوبکر بن اسماعیل خلیفہ
سفلیٰ گروپ
پہلا مقام : محمد ریان بن راشد احمد قاضی
دوم مقام : عبداللہ بن قمر الزماں آرمار
سوم مقام : محی الدین بن ایوب سکری
تقریب کا آغاز انیس ڈونے کی تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا، علی بن الطاف حوا نے نعت پیش کی ۔ نظامت کے فرائض حافظ مولوی عبدالقوی صدیقہ ندوی، حافظ مولوی اسید عیدروسا، اور حافظ مولوی سعود شنگیٹی نے خوش اسلوبی سے انجام دیے۔
اس موقع پر ناظلم جامعہ مولانا طلحہ رکن الدین ندوی،مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول کوبٹے ندوی، مولانا افضل شابندری ندوی، اور مولانا الیاس جاکٹی ندوی سمیت کئی علماء نے شرکت کی اور طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں قرآن سے مضبوط تعلق قائم رکھنے کی تلقین کی۔


















