سرسی : (فکروخبرنیو) کرناٹکا اسٹیٹ ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی اُتر کنڑا ضلع شاخ کے انتخابات میں نرسمہا آڈی صدر منتخب ہوگئے۔ کانٹے کے مقابلے میں نرسمہا آڈی کو 59 ووٹ ملے، جبکہ ان کے حریف پردیپ شیٹی کو 50 ووٹ حاصل ہوئے۔یہ انتخابات آج اتوار کو سرسی میں منعقد ہوئے۔
تین نائب صدور کے عہدوں کے لیے بھی انجام پائے انتخابی عمل میں بسوراج پاٹل، ماروتی نائک اور سُمنگلا ہونّے کوپّا نے کامیابی درج کی ہے۔
بسوراج پاٹل نے 78 ووٹ، ماروتی نائک نے 92 ووٹ، جبکہ سُمنگلا ہونّے کوپّا نے 63 ووٹ حاصل کیے۔




