بھٹکل: جامعہ آباد روڈ کی خستہ حالی پر رحمت آباد فرینڈس فورم کی وزیر منکال وئیدیا سے ملاقات : 15 دن میں مرمت نہ ہونے پراحتجاج کی تیاری

بھٹکل (فکروخبرنیوز) مدینہ کالونی کے قریب جامعہ آباد روڈ کی فوری مرمت کا مطالبہ کرتے ہوئے رحمت آباد فرینڈس فورم (آر ایف ایف) کے ذمہ داران وزیر انچارج منکال وئیدیا سے ملاقات کی او رکہا کہ 15 کے دن کے اندر اس کی مرمت نہ ہونے پر پر امن احتجاج کی تیاری کی جائے گی۔
تینگن گنڈی کراس سے بندرگاہ کو جوڑنے والی سڑک پر روزانہ سینکڑوں گاڑیاں گذرتی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اس راستے سے مختلف اسکولوں کی بسیں بھی دوڑتی ہیں۔ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے جہاں سواریوں کو تکلیف ہورہی ہیں وہیں گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ آر ایف ایف نے متعلقہ افسران سے مل کر بار بار اس کی طرف توجہ مبذول کرانے کا حوالہ بھی دیا اور انہیں اس بات سے آگاہ کیا کہ کوششوں کے باوجود سڑک کی مرمت کا کام مکمل نہیں ہوپایا ہے۔ فورم نے اسٹریٹ لائٹ اور نالیوں سے جڑے مسائل بھی اٹھائے اور ان کے حل کا بھی مطالبہ کیا ۔
رحمت آباد فرینڈز فورم نے وزیر ویدیا کی مداخلت پر بھروسہ کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ متعلقہ PWD اور شہری محکموں کو فوری
کارروائی کرنے کی ہدایت دیں گے۔

سرسی میں اُتر کنڑا جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں نرسمہا آڈی صدر منتخب

کشن گنج میں راہل گاندھی کا بی جے پی-آر ایس ایس پر شدید حملہ، کہا: نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولیں گے