فکروخبر کے آن لائن نعتیہ مسابقہ کے نتائج کا اعلان ، پچاس ہزار سے زائد کے انعامات تقسیم

آئی لو محمد کہنے سے رسول سے محبت پیدا نہیں ہوتی بلکہ ان کی سیرت کو عملی زندگی میں ڈھالنا حقیقی محبت : مولانا محمد الیاس ندوی

بھٹکل(فکروخبرنیوز) فکروخبر کے شعبۂ نغماتِ فکر کی جانب سے منعقدہ آن لائن نعتیہ مسابقہ کے اعلانِ نتائج کے لیےتقسیمِ انعامات کا پروگرام دفتر فکروخبر میں منعقد ہوا جس میں صدر فکروخبر مولانا محمد الیاس ندوی ، ٹرسٹی مولانا عبدالاحد ندوی اور رفیق فکروخبر مولانا عبدالنور ندوی اور فکروخبر کے عملہ سمیت امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے مساہمین اور ان کے سرپرستان موجود تھے۔ اس مسابقہ میں تقریباً دو سو سے زائد مساہمین نے شرکت کی جس میں اتراکنڑا ، دکشنا کنڑا اور ضلع اڈپی (منگلور تا کاروار) سے تعلق رکھنے والے بچے اور بچیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مولانا محمد الیاس ندوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور میں دشمن ہمارے ایمان کو کھوکھلا کرنے کی کوشش کررہا ہے اور محبت رسول کی رمق کو ختم کرنے کے لیے پوری منصوبہ بندی کررہا ہے اور اس کے لیے باطل وہ ہر وہ حربہ استعمال کیا ہے جس کے ذریعہ بچوں کو دین اور ایمان سے دور کیا جائے۔  مولانا نے مسلم امہ کے حالات پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلمان سیرت سے اتنے دور ہوگیے ہیں کہ انہیں اس کی بنیادی سیرت کی بھی معلومات نہیں ہے۔ انہوں نے اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ آئی لو محمد کہنے سے رسول سے محبت پیدا نہیں ہوتی بلکہ ان کی سیرت کو عملی زندگی میں ڈھالنا حقیقی محبت ہے۔

ادارہ کے بانی اور ایڈیٹر انچیف مولانا سید ہاشم نظام ندوی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ذہن میں پہلے سے یہ بات تھی کہ اس کو ویب سائٹ تک محدود نہیں رکھنا ہے بلکہ اس کے ذریعہ سے نئی نسل کو ایمان پر باقی رکھنے کےے لیے شریعت کے حدود میں رہتے ہوئے جدید ذرائع کو اختیار کرنا ہے۔ آج اس طرح کے پروگراموں کے ذریعہ فکروخبر اس بات کی کوشش کررہا ہے کہ بچوں کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کو ایسے ذرائع میں مصروف رکھا جائے جن کے ذریعہ ہم ان رخ اچھی چیزوں کی طرف موڑ سکتے ہیں۔

استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا عبدالاحد فکردے ندوی نے حب نبوی کے تعلق سے اپنے تأثرات پیش کیے اورنائب قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا مفتی عبدالنور فکردے ندوی نے غرض وغایت بیان کی۔

نتائج کچھ اس طرح رہے

اول انعام :  خدیجہ ارین بنت محمد سلیم مصبا

دوم انعام :  آمنہ بنت محمد سلیم مصبا

سوم انعام : عروفہ بنت جاسم

امۃ الباری بنت مولانا عبدالاحد فکردے ندوی

آمنہ بنت شہنواز رکن الدین

خنساء بنت مولانا ارسلان احمد ندوی حاجی امین

سروت بنت سید سلیط ایس ایم

عائشہ زرمین بنت مولانا زکریا صدیقہ ندوی

دوم انعام :  عبد الباری بن عبد الاحد فکردے

سوم انعام :  عمر بن سید مدثر برماور

عبدالرحمن ابن عمران شیخ

سید اسماعیل مظہر ابن سید ابراہیم اظہر برماور ندوی

محمد عاکف ابن عبدالکریم بایزید

عبدالتوب ابن عرفان احمد شیخ

عمر ابن مبشر ہلارے

اول انعام : معاویہ بن محمد سلطان فخرو

دوم انعام : علی بن ابراہیم اواب اکرمی

سوم انعام : احمد ربیع بن محمد عقیل الباجی

عبدالباری ابن نعمت اللہ گیما

سید محمد ثابت اابن سید قطب برماور

عبداللہ ابن مجتبیٰ کوچاپو

عبدالرزاق ابن عبدالرحیم چکیری

محمد اسماعیل ابن محمد سہیل کولا

جامع مسجد بھٹکل میں مولانا عبد العلیم خطیب ندوی کا خطاب: بری صحبت اور موبائل کا غلط استعمال نوجوانوں کے لیے تباہ کن

سری رنگا پٹنہ میں المناک حادثہ : ٹپر لاری سے ٹکرانے کے بعد کار میں لگی آگ ، ایک شخص کی موت