سری رنگا پٹنہ میں المناک حادثہ : ٹپر لاری سے ٹکرانے کے بعد کار میں لگی آگ ، ایک شخص کی موت

سری رنگا پٹن (فکر و خبر نیوز) منڈیا ضلع کے سری رنگا پٹن تعلقہ میں بدھ کی رات ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں کار اور ٹپر لاری کے درمیان تصادم کے بعد کار میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں ایک شخص زندہ جل کر ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ پلاہلی کے قریب اُس وقت پیش آیا جب چندراشیکر(49)  اپنی کار میں پانڈواپورہ سے ہنسور کی سمت واپس جا رہا تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ شخص ہنسور تعلقہ کے ماروکانہ ہلی (ضلع میسورو) کے رہائشی تھا۔ اس کی کار مخالف سمت سے آنے والی ایک تیز رفتار ٹپر لاری سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کار میں آگ بھڑک اٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی، اور چندرشیکر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔  

حادثے کے بعد ٹپر لاری کا ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، تاہم گاڑی میں پھنسے ڈرائیور کو بچایا نہ جا سکا۔

پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے، جبکہ سری رنگا پٹنہ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

فکروخبر کے آن لائن نعتیہ مسابقہ کے نتائج کا اعلان ، پچاس ہزار سے زائد کے انعامات تقسیم

جب ایمان نے جدیدیت کا لباس پہنا : بنگلورو کی سیرت نمائش نے ایک نئی تاریخ رقم کی