کرناٹکا : گیزر سے گیس لیکیج کے باعث دو بہنوں کی موت

بنگلور میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں گیزر سے گیس لیکج ہونے کے باعث دو بہنیں زندگی کی بازی ہار گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گیزر سے گیس لیک ہونے کی وجہ سے 23 سالہ گلفم اور 20 سالہ سمرن تاج سانس میں تکلیف محسوس کرتے ہوئے دم توڑ گئیں۔
رپورٹس کے مطابق دو بہنیں کافی دیر تک باتھ روم سے باہر نہیں نکلیں تو گھروالوں نے دروازہ کھلوایا تو دیکھا کہ ان کی بیٹیاں بے ہوش ہیں ۔ فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا مگر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
الطاف کی چار بیٹیاں ہیں، جن میں سے دو شادی شدہ ہیں، گلفام کی چند دن قبل منگنی ہوئی تھی اور جلد ان کی شادی ہونے والی تھی۔

مولانا سمعان خلیفہ ندوی کے سفرناموں کا مجموعہ ’’ رہ نوردِ شوق ‘‘ کا اجرا مولانا سید بلال حسنی ندوی اور مولانا عمیر الصدیق ندوی کے ہاتھوں عمل میں آیا

جموں و کشمیر راجیہ سبھا انتخابات: بی جے پی ایک سیٹ جیتنے میں کامیاب ، عمر عبداللہ نے ‘دھوکہ’ کا شکوہ کیا