بھٹکل: شمس پی یو کالج میں جدید سائنس و کمپیوٹر لیب کا افتتاح

بھٹکل (فکروخبر نیوز) شمس پری یونیورسٹی کالج بھٹکل میں جدید ترین سائنس و کمپیوٹر لیب کا افتتاح عمل میں آیا جس کی افتتاحی تقریب 19 اکتوبر 2025 کو صبح 10:30 بجے سید علی کیمپس میں منعقد ہوئی، جس میں طلبہ، اساتذہ اور مہمانانِ خصوصی کی بڑی تعداد شریک رہی۔

تقریب میں شمس کالج کے دو ممتاز فارغین کی موجودگی نے پروگرام کو خاص اہمیت بخشی —
ڈاکٹر عمران محتشم (پروفیسر، یینپویا ڈینٹل کالج، منگلورو) اور جناب صفوان سعدا (بین الاقوامی کارپوریشن کے ماہر پیشہ ور) نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کو بلند خواب دیکھنے اور محنت و اخلاص کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے کی ترغیب دی۔

ادارے کے منتظمین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید لیب کا قیام طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ عملی تربیت بھی فراہم کرنے کے مقصد کے تحت ہے اور اس کے لیے آئندہ بھی وہ تمام مسائل فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی جس کے ذریعہ طلبہ تعلیمی میدان میں آگے بڑھیں۔

اس موقع پر شمس کے چیئرمین انجینئر نذیر احمد قاضی نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی سائنس اور کمپیوٹر لیبارٹریوں کا قیام دراصل طلبہ میں سائنسی تجسس پیدا کرنے اور انہیں تجربات کے ذریعے سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے قرآنِ کریم کی ایک آیت کا مفہوم بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے کائنات کی کسی بھی شے کو بے مقصد پیدا نہیں کیا، اس لیے انسان پر لازم ہے کہ وہ اپنے خالق کی نشانیوں میں غور و فکر کرے اور ایسا علم حاصل کرے جو انسانیت کے لیے مفید ہو۔

ڈاکٹر عمران محتشم نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں محض ایک انگلی کی جنبش پر علم و معلومات کے انبار دستیاب ہیں، تاہم اصل کامیابی اس میں ہے کہ طالب علم ان معلومات کو درست سمت میں استعمال کرنے کی صلاحیت پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت (AI) اور جدید ایپس نے علم و تحقیق کے نئے دروازے کھول دیے ہیں، مگر ان سہولتوں کا صحیح استعمال ہی ترقی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ اپنی منزل کا واضح تعین کریں، وقت کی قدر کریں اور محنت و نظم و ضبط کے ساتھ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے کوشش کریں۔

پونے: قلعہ میں مسلم خواتین نے ادا کی نماز تو بی جے پی رہنما نے ’گاؤموتر‘ سے کروائی صفائی

جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں مرشد الامت حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوى پر دو روزہ عظیم الشان سیمینار22 اور 23 اکتوبر کو