تہوار کے موسم میں سہولت کے لیے یشونت پور تا مڈگاؤں خصوصی ٹرین کا اعلان ، بھٹکل میں بھی ہوگا اسٹاپ

منگلورو : تہوار کے موقع پر بڑھتی ہوئی سفری مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے کونکن ریلوے نے یشونت پور اور مڈگاؤں کے درمیان خصوصی ایکسپریس ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین نمبر 06267 یشونت پور – مڈگاؤں ایکسپریس اسپیشل 21 اکتوبر (منگل) کو یشونت پور سے دوپہر 12 بجے روانہ ہوگی اور اگلے روز صبح 5 بجکر 30 منٹ پر مڈگاؤں جنکشن پہنچے گی۔

یہ ٹرین درج ذیل اسٹیشنوں پر رکے گی:
چکبانوارا، کنیگل، چنارایاپٹنہ، ہاسن، سکلیشپور، سبھرامنیا روڈ، کبکاپتر، بنٹوال، سورتکل، ملکی، اُڈپی، برکور، کنداپور، موکامبیکا روڈ بیندور، بھٹکل، مرڈیشور، ہوناور، کمٹہ اور کاروار۔

اسی طرح واپسی کے سفر میں ٹرین نمبر 06268 مڈگاؤں – بنگلورو کینٹ ایکسپریس اسپیشل 22 اکتوبر (بدھ) کو صبح 10 بجکر 30 منٹ پر مڈگاؤں سے روانہ ہوگی اور اگلے دن صبح 4 بجکر 30 منٹ پر بنگلورو کینٹ پہنچے گی۔

ریلوے کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ خصوصی ٹرین 20 کوچز پر مشتمل ہوگی، جن میں 2 اے سی ٹو ٹائر کوچز، 3 اے سی تھری ٹائر کوچز، 10 سلیپر کوچز، 3 جنرل کوچز اور 2 جنریٹر ڈبے شامل ہوں گی۔

کونکن ریلوے نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹکٹیں بروقت بک کر کے تہوار کے دوران سفر کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔

کرناٹک حکومت کی سرکاری املاک کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد ، آر ایس ایس کے جلوس کی اجازت مسترد

آر ایس ایس نے سرکاری تنظیم کے طور پر رجسٹر کیوں نہیں کیا؟ منجوناتھ بھنڈاری آر ایس ایس برس پڑے