نسک پلیٹ فارم کے ذریعے آبِ زم زم کی چھوٹی بوتلیں حاصل کرنے کی سہولت کا آغاز

سعودی عرب میں نسک پلیٹ فارم کے ذریعے پہلی بار آبِ زم زم کی چھوٹی بوتلیں حاصل کرنے کی سہولت کا آغاز کردیا گیا ہے، وزیر حج وعمرہ ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نے ’زم زم من نسک‘ سروس کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج وعمرہ ہمیشہ خدمات کے معیار کو بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہے اس ضمن میں نسک پلیٹ فارم پر آب زم زم کی چھوٹی بوتلیں (330 ملی لیٹر) حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق آبِ زم زم کی چھوٹی بوتلیں ’نسک‘ کے ذریعے مملکت کے کسی بھی شہر کے لیے طلب کی جاسکتی ہیں۔

نسک پرمطلوبہ تعداد کی بکنگ کرنے کے بعد جہاں ڈلیوری درکار ہے اس جگہ کا نیشنل ایڈریس ارسال کرنا ہوگا۔

دیئے گئے ایڈریس پر پلیٹ فارم کے ذریعے بک کی گئی آب زم زم کی چھوٹی بوتلوں کا کارٹن محفوظ طریقے سے پہنچا دیا جاتا ہے۔

وزارتِ حج وعمرہ کے مطابق سعودی عرب میں یہ پہلی بار آبِ زم زم کی چھوٹی بوتلوں کی سروس شروع کی گئی ہے جس کا عازمین حج اور دیگر افراد کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

بھٹکل میں شدید گرمی کے بعد کڑک اور گرج : بارش کے بعد موسم خوشگوار

بی جے پی اتحاد میں شامل ہونے کے بعد بدعنوان افراد ‘واشنگ مشین’ سے کیسے صاف نکل سکتے ہیں؟ ایم کے اسٹالن کا سوال