شیرور (فکرو خبر نیوز) شیرور پیٹے کے قریب آج ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں لاری تیز رفتاری کے دوران ایک رکشے سے ٹکراگئی۔ اس حادثہ میں رکشہ ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی شناخت الیاس کرا کے طور پر کی گئی ہے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ رکشہ کے پیچھے حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ لاری کا اگلا حصہ بھی متاثر ہوا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ٹکر کے بعد رکشہ سڑک کی دوسری جانب گر گیا اور ڈرائیور کا ڈوائیڈر سے ٹکرایا گیا اور موقع ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔واضح رہے کہ لگاتار پیش آنے والے ان حادثات نے عوام میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے اور سڑک پر احتیاط برتنے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔




