کرناٹک میں SSLC امتحان کی فیس میں 5 فیصد اضافہ

بنگلورو (فکروخبر نیوز) کرناٹک اسکول ایگزامینیشن اینڈ اسسمنٹ بورڈ (KSEAB) نے سال 2026 کے ایس ایس ایل سی (SSLC) امتحانات کے لیے فیس میں 5 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد پہلی مرتبہ امتحان دینے والے طلبہ کو اب 676 روپے کے بجائے 710 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

بورڈ نے اپنے نوٹیفکیشن میں 2020 کے اُس سرکاری حکم کا حوالہ دیا ہے جس کے مطابق ہر سال امتحانی فیس میں معمولی اضافہ کیا جانا لازمی قرار دیا گیا تھا۔ اسی بنیاد پر اس سال فیس میں 5 فیصد اضافہ نافذ کیا گیا ہے۔

سرکلر کے مطابق یہ اضافہ تمام زمرہ جات کے امیدواروں پر لاگو ہوگا  خواہ وہ پہلی بار امتحان دینے والے ہوں، دوبارہ امتحان دینے والے (ریپیٹر) ہوں یا پرائیویٹ امیدوار۔ اسکولوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ امتحان کے لیے رجسٹریشن کے وقت نظرثانی شدہ فیس ہی وصول کریں۔

دوسری جانب محکمہ اسکولی تعلیم و خواندگی نے ایس ایس ایل سی امتحانات کے پیٹرن میں تبدیلی سے متعلق ایک مسودہ جاری کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حکام امتحانات کو سی بی ایس ای (CBSE) طرز پر ڈھالنے پر غور کر رہے ہیں تاکہ نظامِ امتحان کو زیادہ جامع اور جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔

تاہم اس سلسلے میں ابھی تک کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے، جس کی وجہ سے طلبہ، اساتذہ اور والدین میں الجھن پائی جا رہی ہے۔ امتحانی ڈھانچے میں ممکنہ تبدیلی کے اعلان کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

بھٹکل: ٹی ایم سی پر بے بنیاد الزامات، مچھلی مارکیٹ کے مسئلے پر الطاف کھروری کا دوٹوک موقف

کرناٹک : سماجی سروے مکمل کرنے کیلئے اسکولوں میں 18 اکتوبر تک تعطیل کا اعلان