بھٹکل : اگر آپ کے گھر سروے نہیں ہوا ہے تو یہ کام کرلیں

بھٹکل(فکروخبرنیوز) حکومتِ کرناٹک کی جانب سے جاری سماجی، تعلیمی و معاشی سروے کے سلسلے میں مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل نے عوام سے اہم اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی گھر پر تاحال سروے آفیسر نہیں پہنچے ہیں تو فوری طور پر اقدامات کریں تاکہ سروے کی کارروائی بروقت مکمل ہوسکے۔

جنرل سکریٹری تنظیم کی جانب سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ ایسے افراد سب سے پہلے اپنے گھر کے باہر الیکٹرک میٹر کے پاس چسپاں کردہ اسٹیکر کی ایک صاف تصویر لیں اور اس تصویر کو واٹس ایپ نمبرات  9972818849  یا 9535322663  پر روانہ کریں۔ تصویر کے ساتھ اپنا پورا نام اور پتہ بھی لازمی درج کریں۔

اعلان کے مطابق تفصیلات موصول ہونے کے بعد متعلقہ سروے آفیسر کا نمبر فراہم کردیا جائے گا تاکہ عوام براہ راست ان سے رابطہ کر سکیں اور اطلاع دیں کہ اب تک ان کے گھر کا سروے نہیں ہوا ہے۔ اس کے ساتھ درخواست کریں کہ فوراً آکر سروے کی کارروائی مکمل کریں۔

واضح رہے کہ سروے کی آخری تاریخ 7 اکتوبر 2025 (منگل) مقرر کی گئی ہے۔ تنظیم نے عوام سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ اس اہم سروے کی اہمیت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے آخری تاریخ سے پہلے لازمی طور پر اپنے گھروں کا سروے مکمل کروائیں۔

مسافر منگلورو پہنچے لیکن ان کا سامان دبئی میں ہی رہ گیا ، ایئر انڈیا ایکسپریس پر بدانتظامی کے الزامات ، مسافرسخت برہم

کرناٹک : نمّا میٹرو کا نام بدل کر بساوا میٹرو رکھا جائے گا؟ وزیر اعلیٰ کیا کہتے ہیں؟