کرناٹک : نمّا میٹرو کا نام بدل کر بساوا میٹرو رکھا جائے گا؟ وزیر اعلیٰ کیا کہتے ہیں؟

بنگلورو (فکروخبرنیوز) کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اتوار کو اعلان کیا کہ وہ شہر کی میٹرو سروس کا نام 12ویں صدی کی مشہور شخصیت بساوا کے اعزاز میں "بساوا میٹرو” رکھنے کی سفارش مرکزی حکومت کو بھیجیں گے۔

ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر منصوبہ مکمل طور پر ریاستی حکومت کے دائرہ اختیار میں ہوتا تو وہ فوراً اس کا اعلان کر دیتے۔ سدارامیا نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بھی پوسٹ کرتے ہوئے بساوا کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ میں مرکزی حکومت کو تجویز پیش کروں گا کہ نمّا میٹرو کو ‘بساوا میٹرو’ کا نام دیا جائے۔ اگر یہ منصوبہ صرف ریاستی حکومت کا ہوتا تو آج ہی اس کا اعلان کردیتا۔ ہمارے سماج میں کئی ذاتیں اور مذاہب ہیں، لیکن بساوا نے ہمیشہ سب کو برابر کا درجہ دینے کی تعلیم دی۔”

وزیر اعلیٰ نے بساوا کی تعلیمات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اصول صرف ماضی کے لیے نہیں بلکہ حال اور مستقبل کے لیے بھی یکساں طور پر موزوں ہیں۔

بساوا کے ساتھ اپنے ذاتی تعلق کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ قانون کے طالب علم کے دنوں سے ہی وہ بساوا کی تعلیمات کے مداح رہے ہیں۔
(اے این آئی کے ان پٹ کے ساتھ)

بھٹکل : اگر آپ کے گھر سروے نہیں ہوا ہے تو یہ کام کرلیں

حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کی تعلیمات