بھٹکل مسلم ایسوسی ایشن ریاض کا ملن 2025ڈاکٹر خورشید اور عبد السمیع کولا کو ایوارڈ ، مختلف پروگرام پیش

ریاض (فکروخبر نیوز) بھٹکل مسلم ایسوسی ایشن (BMA) ریاض نے اپنے سالانہ ایونٹ ملن 2025 کا کامیاب انعقاد کراؤن پلازہ ہوٹل میں کیا جس میں بڑی تعداد میں کمیونٹی کے افراد اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے گلبرگہ سے تعلق رکھنے والے ممتاز سماجی رہنما اور حال ہی میں صدرِ جمہوریہ ہند کی جانب سے بھارتیہ پرواسی سمان ایوارڈ سے نوازے گئے ڈاکٹر انور خورشید کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر مولانا نعمت اللہ عسکری نے بھی بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور اتحاد، ایمان اور بے لوث خدمت کی اہمیت پر روح پرور خطاب کیا۔بھٹکل مسلم ایسوسی ایشن ریاض کے صدر محمد عمار قاضیا نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر انور خورشید کو "ایک حقیقی تحریک اور رول ماڈل” قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور مولانا نعمت اللہ عسکری کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے دوران معروف سماجی کارکن اور تین مرتبہ بھٹکل مسلم ایسوسی ایشن ریاض کے صدر رہ چکے عبدالسمیع کولا کو بھی کمیونٹی کے لیے ان کی قابل قدر خدمات کے اعتراف میں اعزاز پیش کیا گیا۔پروگرام میں مختلف سرگرمیوں نے تقریب کو چار چاند لگا دیے جن میں بچوں کا فینسی ڈریس مقابلہ، نعتیہ کلام، اسٹیج اسکیٹس، تعلیمی ایوارڈز اور کوئز شامل تھے۔ تقریب کی نظامت جنرل سکریٹری ارشاد احمد نے کی جبکہ کنوینر صہیب مصباح نے پروگرام کی کامیابی کے لیے انتھک محنت کی۔ پروگرام کا اختتام ایک شاندار ریفل ڈرا کے ساتھ ہوا جس میں متعدد پرکشش انعامات تقسیم کیے گئے۔

وھاٹس ایپ پر نامعلوم شخص سے رابطہ ، لنک پر کلک کرکے معلومات فراہم کرنے کے بعد 42 لاکھ روپیے گنوادیے

ایئر انڈیا ایکسپریس کی دبئی۔منگلورو پرواز دو ہفتوں میں دوسری بار بنگلورو کی طرف موڑ دی گئی ، مسافروں نے جتایا اعتراض